قوم کو انتشار کا شکار کرنیوالوں کا محاسبہ کرینگے ، ایم ڈبلیو ایم

  • July 22, 2018, 11:37 pm
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ(آن لائن)ملکی دفاع وسلامتی کیلئے ملت تشیع کی قربانیاں مشعل راہ ہیں مجلس وحدت مسلمین نے ملت کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ دیانتدار اور ایماندار نمائندوں کاانتخاب کیا جنہوں نے مذہبی معاشرے کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ لادین اور منفی قوتوں کا ہرمیدان میں مقابلہ کرتے ہوئے انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور آئندہ بھی ان کو اپنے منفی عزائم کی تکمیل میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ سیداحمداقبال حلقہ پی بی27،علامہ ہاشم موسوی اور این اے265سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار آغامحمدرضا ودیگر مقررین نے علمدار روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین معاشرے سے نفرتوں دہشت گردوں اور بدامنی کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی اور ملت کی بہترین نمائندہ کا حق ادا کرتے ہوئے وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی وخوشحالی کیلئے اپنے پیش رو جنرل محمد موسیٰ سمیت دیگر اکابارین کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک کبھی بحران کاشکار ہوایا اس کیخلاف کو بیرونی سازش ہوئی تو ملت بالخصوص ہزارہ قبائل نے ان خطرات سے نمٹنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور اس وطن کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا اور اس ضمن میں ملکی تاریخ شہداء ملت کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں ہزارہ قوم کو بدترین دہشت گردی کا سامنا کرتے ہوئے سینکڑوں شہداء کی لاشیں اٹھانا پڑیں لیکن ایم ڈبلیو ایم نے اشتعال کاراستہ اختیار کرنے کی بجائے صبرواستقامت سے کام لیا اور دہشت گردی سے متاثرہ شہداء کے لواحقین کی داد رسی کرتے ہوئے انہیں دہشت گردی کیخلاف ایک پلیٹ فارم پرمتحد کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم حساس اور بدترین حالات میں بھی قوم کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالتے بلکہ حساس علاقوں میں خود جاتے ہیں عوام کو شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے بلانے کے بجائے ہم خود جاتے ہیں ہم تصویری جلسے کرنے والوں کو انتباہ کرنا چاہتے ہیں وہ قوم کو انتشار میں مبتلا کرنے سے گریز کریں کیونکہ نفرت کی سیاست کسی بھی طرح قوم کے حق میں نہیں ہے ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے نفرتوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے علامہ سید ہاشم موسوی نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی رہنمائی کیلئے دیندار نمائندوں کا انتخاب لازمی ہے ہمارا معاشرہ ایک مذہبی معاشرہ ہے لادین منفی قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے آغارضا ایک بہترین نمائندہ ہے اور ہرفورم پر آپ کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں ا ور آئندہ بھی دلیرانہ نمائندگی کرتے رہیں گے آخر میں انہوں نے حلقے کی مسیحی برادری کے بزرگان کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار آغا محمدرضا کی حمایت پر اظہارتشکر کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے حقوق کی بلاتفریق خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔