25جولائی کے بعد بلوچستان میں امن وخوشحالی کا سورج طلوع ہوگا،سردار یار محمد رند

  • July 22, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 71 Views

سبی (نمائندہ 92نیوز )پی ٹی آئی کے صو با ئی صدر و رند قبائل کے سربراہ سر داریار محمد رند نے کہا ہے کہ 25 جولائی کے بعد کچھی اور جھل مگسی سمیت پورے بلوچستان میں امن اور خوشحالی کا سورج طلوع ہوگا اور بلوچستان امن کا گہوارہ بنے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رندعلی ڈھاڈر میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر سردار کمال خان بنگلزئی،نوابزدہ امین اللہ رئیسانی،سردار لیاقت علی کرد ،سردار شیربازخان ساتکزئی ،میر مجیب الرحمن شاہوانی ،سردار مٹھاخان جتوئی میرہاشم خان شاہوانی،میر شادی خان بنگلزئی میر حبیب رند کے علاوہ رند، بنگلزئی، شاہوانی ،ساتکزئی، کرد، جتوئی قبائل کے سینکڑوں معتبرین اورقبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔اس موقع پرایم ایم اے کے امیدوار برائے پی بی 17سردار لیاقت علی کرد اور بی این پی عوامی کے امیدوار میر مجیب الرحمن شاہوانی نے سردار رند کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی نے بھی سردار رند کو اپنے حمایت کا یقین دلایا اجبکہ ان قبائل نے پی بی 11 .12سے بھی سردار رند اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا سردار رند نے کہا کہ ان قبائل نے پی بی 17کچھی اور این اے260سے میری حمایت کا اعلان کیا ہے کامیابی کے بعد ان علاقوں میں پسماندگی و ناخواندگی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلے اقدامات کرینگے انہوں نے کہا کہ کچھی اور سبی میں منظور شدہ کیڈٹ کالج کے منصوبوں کو جس طرح سابقہ ادوار میں پس پشت ڈال کر یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ جو زیادتیاں کی گٗی ہیں انشاء اللہ ہماری خواہش ہوگی کے مرکز سمیت بلوچستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد سبی کچھی کے کیڈٹ کالجز سمیت ہر ضلع میں کیڈٹ کالج تعمیر کرینگے جبکہ چاکر اعظم یونیورسٹی کو فعال کرکہ نوجوانوں کو بہتر مستقبل دینگے سردار رند نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان سے اب قبائیلی رنجشوں کا خاتمہ ہو اور بلوچستان امن کا گہوارہ بنے بالخصوص کچھی اور جھل مگسی جو کہ 32قبائیل پر مشتمل مخلوط علاقہ ہے جس کو امن کا گہوارہ بنانا ناگزیر ہے سردار رند نے کہا کہ انتخابات کے بعد بلوچستان میں ہمیں خدمت کا موقع ملا تو قبائلی رنجشوں کے خاتمہ کیلے ہر قبیلے سے رابطہ کرینگے انہوں نے کہا کہ پی بی 17کچھی اور این اے 260سے میرئے ساتھ بیٹھے قبائلی سرداروں معتبرین نے میری حمایت کی ہے میں انشاء اللہ کامیابی کے بعد اس علاقائی اتحاد کے سرداروں اور معتبرین کو مایوس نہیں کرونگا بلکہ ان علاقوں میں امن کا سورج طلوع ہوگا ایک سوال کے جواب میں سردار رند نے کہا کہ امیدواروں کا تحفظ انتظامیہ کی زمہ داری ہے سانحہ مستونگ بلوچستان کی تاریخ کا ایک بڑا دلخراش سانحہ ہے جس پہ بیحد افسوس ہے انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی یا نوازشریف انکے داماد اور بیٹی آج جب آزاد عدلیہ کی گرفت میں آئے ہیں تو ن لیگ نے واویلا مچارکھا ہے جبکہ میں سجمتا ہوں کہ ملکی تاریخ مین پہلی مرتبہ عدلیہ اپنا کردار غیرجانبداری کے ساتھ ادا کررہی ہے ۔