سانحہ مستونگ کا ایک اور زخمی چل بسا ،تعداد154ہوگئی

  • July 22, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 66 Views

مستونگ(نامہ نگار) سانحہ مستونگ کے ایک اور زخمی چل بسا شہدا کی تعداد 154 ہوگئے تفصیلات کے مطابق سانحہ درینگڑھ کا مزید ایک زخمی سعید احمد پرکانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جسکے بعد شہدا کی تعداد 154 تک پہنچ گئی مزید کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہدا کی تعداد 250 سے تجاوز کرچکی ہے اور ان میں ایسے شہدا بھی شامل ہیں جن کی لاشیں تاحال مسخ ہونے کی وجہ سے یا پھر ٹکڑے ہونے کی وجہ سے ورثا کو نہیں ملے اور بعض ایسے بھی شہدا شامل ہیں جن کو ان کے ورثا نے براہ راست جائے حادثہ سے اٹھا کر لے گئے جو سرکاری سطح پر رپورٹ ہی نہیں ہوئے ۔