وزیراعلیٰ مری سے چیئرمین سینٹ میرصادق سنجرانی کی ملاقات

  • July 22, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ(اے این این) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری سے چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے اتوار کے روز یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان ، آئندہ عام انتخابات سمیت مختلف سیاسی وسماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر نصیب اللہ بازئی، صوبائی وزراء آغا عمر بنگلزئی، نصراللہ خان خلجی اور میر نوید کلمتی بھی ملاقات میں موجود تھے۔