گورنر اچکزئی سے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخواء اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات

  • July 22, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 55 Views

کوئٹہ(خ ن)گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی سے اتوارکے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ان کے ہم منصب گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پشتونخوااقبال ظفر جھگٹرا نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال ،امن وامان اور عام انتخابات 2018پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وہ کچھ دیر گورنر زبلو چستان کے ہمراہ رہے بعدآزاں تینوں صوبوں کے گورنر سراوان ہاؤس کوئٹہ گئے جہاں پر انھوں نے بلو چستان کے سابق وزیر اعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے شہید ہونے والے بھائی نوابزادہ سراج رئیسانی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔انہوں نے مستونگ دھماکہ میں ہونے والے دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاکی۔قبل ازیں تینوں گورنرزسی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ بھی گئے اور وہاں پر موجود زخمیوں کی عیادت کی ۔