خلجی کالونی کے رہائشی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ‘ منتخب نمائندوں نے بھی نظر انداز کیا اہلیان علاقہ

  • July 22, 2018, 5:48 pm
  • Breaking News
  • 185 Views

کوئٹہ ( پ ر) خلجی کالونی مارکیٹ کے رہائشیوں محمد دین ،عبدالقدیر ،عبدالبصیر ،صدیق اللہ ، محمد عبداللہ ،عصمت اللہ عرف متو ،محمود عرف برارے،محمود خان لنگوین و دیگر نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ گزشتہ 10سالوں سے منتخب نمائندگان ہمیں نظر انداز کررہے ہیں محلے کی گلیاں کی سڑکیں پکی کرائی گئی اور نہ ہی علاقے کیلئے ترقی کیلئے سابقہ منتخب نمائندگان نے کام کیا ۔سابقہ منتخب نمائندگان جوکہ تعصب پر مبنی اور من پسند افراد کے ترقیاتی کام کرتے ہیں ۔ہمارے مسائل پر کسی نے آج تک توجہ دی اور نہ ہی مسائل کے حل کیلئے کان دھرے ۔پچھلی دور حکومت میں بار قوم پرست پارٹی سے سابقہ منتخب نمائندے سے مسائل حل کرنے کیلئے درخواست دی گئتو سابقہ منتخب نمائندے نے کہا کہ یہ محلے والے کسی اور پارٹی کے ہیں لہٰذا آپ اسی پارٹی سے گلے شکوے کرے ۔مارکیٹ کلی کے محلے والوں نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ پانی کا مسئلہ کا انتہائی سنگین ہے محلے والے ٹینکر مافیا کے ہاتھوں مجبور مہنگے داموں ٹینکر پانی خریدتے ہیں۔محلے میں کوئی ٹیوب ویل نہیں۔ بچوں اور بچیوں کی تعلیم کیلئے خلجی کالونی میں کوئی ہائی سکول نہیں ہے اکثر بچیاں مڈل کلاس کے بعد ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم ادھورا چھوڑ جاتے ہیں ۔بجلی کی وولٹیج کی کمی بیشی مسئلہ ہمیشہ در پیش آتا ہے ایک بڑے علاقے میں ایک ہی ٹرانسفارمر نصب ہے جس کی وجہ سے ہر بار گھریلو سامان جل جاتے ہیں لہٰذا اس علاقے میں زیادہ سے زیادہ ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں ۔رہائیشیوں نے کہا کہ ہم آئندہ ایسے نمائندے کو منتخب کریں گے جو ہمارے مسائل کے حل کریں ۔الیکشن میں کھڑ ے قوم پرست پارٹیوں اور مذہبی پارٹیوں سے منتخب نمائندگان نے ابھی تک نہ ہی محلے کا دورہ کیا ہے اور نہ ہی محلے والوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔