الیکشن ایکٹ کی سیکشن 9 کے تحت کسی بھی حلقے میں خواتین کا ٹرن آؤٹ 10فیصد سے کم ہوا تو اسکے حلقے کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیئے جائیں گے،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ

  • July 21, 2018, 10:36 pm
  • National News
  • 44 Views

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہاہے کہ خواتین ووٹرز گھروں سے نکلے اورعام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی کا بھر پور استعمال کریں بلوچستان میں خواتین ووٹرز آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے بلوچستان میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1822252 ہیں ،انہوں نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 170کے تحت خواتین کو حق رائے دہی سے دور رکھنا جرم ہوگااور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 9 کے تحت کسی بھی حلقے میں خواتین کا ٹرن آؤٹ 10فیصد سے کم ہوا تو اسکے حلقے کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیئے جائیں گے اسی لئے خواتین کو چاہیے کہ 25جولائی کو اپنا حق رائے دہی بھر پورطریقے سے استعمال کریں ۔