بی اے پی اقتدار پرستوں کا ٹولہ ہے ، پشتونخوامیپ

  • July 21, 2018, 10:34 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ(پ ر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان خان کاکڑ اور حلقہ پی بی28 سے نامزد امیدوار غلام فاروق خلجی نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی 25 جولائی کو کامیابی حاصل کرے گی اور جمہوریت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کوئٹہ کے مسائل صرف اور صرف پشتونخواملی عوامی پارٹی حل کر سکتے ہیں موقع ملا تو اس بار کوئٹہ کے تمام مسائل حل کرینگے جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے موقع پر منعقدہ جر گے سے خطاب کر تے ہوئے کیا پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی اور نہ ہی ہم جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کرینگے پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ آمرانہ دور کامقابلہ کیا ہے اور اس مرتبہ بلوچستان میں جو نئی پارٹی تشکیل دی گئی ان میں ان لو گوں کو اکٹھا کیا گیا جو ہمیشہ سے لے کر آج تک اقتدار میں رہے مگر تمام تر حالات کے باوجود انہوں نے صوبے کی تقدیر نہیں بدلی یہ صرف اور صرف ان قوتوں کی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے اس طرح جماعتوں کو آگے لایا ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی ان جیسے جماعتوں کا راستہ روکنے کے لئے ہمیشہ جدوجہد کر تی چلی آرہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اب بھی ملک میں جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی انہوں نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ان کا راستہ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اس موقع پر جر گے سے خطاب کر تے ہوئے حاجی فاروق خلجی نے کہا ہے کہ اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقع دیا تو ہم عوام کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کردا رادا کرینگے کیونکہ ہم نے ہمیشہ علاقے کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے اور اس بار بھی عوام نے خدمت کرنے کا موقع دیا ہم مسائل حل کرنے میں اپنا کردا رادا کرینگے ماضی میں اس حلقے سے منتخب ہونیوالوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف اور صر ف اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے آج علاقے میں مسائل زیادہ ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقع دیا تو مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔