بلوچستان کی دولت لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ،سرداریار محمد رند

  • July 21, 2018, 10:34 pm
  • National News
  • 46 Views

ڈھاڈر(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے حلقہ پی بی 17 این اے 260 کے معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی دولت لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے بلوچستان کو ماضی میں پسماندہ رکھنے والوں میں وہ لوگ برابر کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم رکھا بلوچستان کی عوام 25 جولائی کو ایسے لوگوں کو مسترد کرے انشا اللہ ایسے تمام لوگوں کا ہم کڑا احتساب کریں گے بلوچستان کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگے بلوچستان کو ترقی یافتہ ، پر امن اور خوشحال بنانا ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈھاڈر میں سید فرید شاہ دوپاسی ، سید حکیم شاہ دوپاسی ، سید حسین شاہ دوپاسی، میر محمد بخش شاہوانی ، میر شادی خان بنگلزئی و دیگر سے ملاقات اورعلاقے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ضلع کچھی کی عوام کو بہترین اسپتال ، اسکول اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانیاں بروئے کار لاں گا علاقے میں پانی اور بجلی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گا کچھی کی عوام 25 تاریخ کو ہمیں کامیاب کراکے علاقے کی خدمت کرنے کا موقع دیں انشا الللہ بلوچستان کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔