چمن بم دھماکے کامقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

  • July 21, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 68 Views

چمن(نامہ نگار)چمن مال روڈ پر گزشتہ روز بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی املاک کو نقصان اور دیگر دفعات شامل،۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمن کے مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ کے خلاف چمن کے سٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیاگزشتہ روز موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کا جگہ تاحال سیل کیا گیا ہے ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل راستہ دے دیا گیا ہے شہریوں میں تاحال خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے چمن کے علاقہ مکین نے اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی کہ الیکشن میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں تاکہ الیکشن میں بلاخوف ہر مرد اور عورت اپنا قیمتی ووت استعمال کرسکیں۔