ن لیگ کی سابق قیادت بلوچستان میں پسماندگی کی ذمہ دارہے ، قدوس بزنجو

  • July 21, 2018, 10:31 pm
  • National News
  • 44 Views

پنجگور (پ ر)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و بلوچستان عوامی کے مرکزی رہنماء میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی علاقائی بدترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہوئے قائدیں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیاد ڈالی ہمارا سیاسی منشورو مقصد بلوچستان کی ستر سالوں کی احساس محرومی یہاں کے پسماندگی کا خاتمہ ہے بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی کی راہ پہ ہر وقت مفاد پرست سیاستدان حائل رہے مسلم لیگ ن کے وزیر اعلی نے بلوچستان میں کوئی خیر خواہ تبدیلی نہیں لائے اور انکی پالیسی بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی نہیں تھی انکی کارکردگی کی وجہ سے بلوچستان میں احساس محرومی ختم ہونے کے بجائے مزیدبڑرہے تھے اس امر پہ بلوچستان کے درد رکھنے والے قائدین نے عدم اعتماد کرکے مسلم لیگ کی سی ایم شپی کو ختم کیا اور مجھے مختصر وقت میں وزرات اعلی کا موقع ملا اس موقع سے فائدہ اٹھا نے کیلئے بلوچستان میں بہت سے میگا پروجیکٹ بنائے عوامی اجتماعی مسائل حل کئے لوگوں ریلیف دینے کے لیے انکے مسائل کو انکے گھر کے دیلیز پر حل کرنے کے لیے بلوچستان بھر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا یہ ہماری ہی بد قسمتی تھی کہ انکے حل کے پروسسز تک وقت مکمل نہ ملا ادھورا رہے بہت سے میگا پروجیکیٹس تکمیل نہیں ہوئے انہیں آنے والے کامیابی کے بعد تکمیل کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اول وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنی ذاتی مفادات کی خاطر بلوچستان کے اربوں روپے لپس وکرپش کئے اور جو مختصر وقت کے لیے وزرات اعلی کا منصب مجھے ملا انکی فنڈز کو روکنے کیلئیرکاوٹیں کھڑی کیا تاکہ انکی کارکردگی واضح نہ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام سے بلوچستان کے دیرینہ خواہشات تکمیل ہونگے آور بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہونگے بلوچستان کے عوام اپنی تقریر بدلنے کے لئے الیکشن میں گھر سے نکلیں بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکران ہاس پنجگور میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران پنجگور حلقہ 43 پی بی کے امیدوار حاجی عمر جان بلوچ برکت دلاوری شیر علی ماسٹر الہی بخش سابق تحصیل ناظم نور احمد بابل آغا اسماعیل ودیگرنے بھی خطاب کیا۔