وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کو نظرانداز کیا، مقامی منتخب نمائندوں کا کوئی قصور نہیں، جام کمال

  • July 21, 2018, 10:31 pm
  • National News
  • 44 Views

اوتھل(نامہ نگار )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نواب جام میرکمال خان عالیانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ضلع لسبیلہ کی ممتاز معروف قبائلی شخصیت وسماجی رہنما وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کی سکن مٹو اسٹاپ پر کارنر میٹینگ میں ملاقات اس دوران جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ وڈیرہ محمدحسن جاموٹ ہمارا اپنا ہے انشاء4 اللہ مل جل کر ضلع لسبیلہ کے عوامی مسائل حل کرینگے وقت پر دوریاں ہوتی ہیں لیکن انکو بھی ختم کیا جاتا ہے اختلافات اور اتفاق تو ہوتے ہیں مگر انسان کو ہمیشہ پیار محبت سے رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ سردار صالح بھوتانی جو اتحاد ہوا ہے ہم آج بھی اپنی زبان پر قائم ہیں اور وہ بھی اپنے قول پر قائم رہیں سمجھداری کا مظاہرہ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کا نظام درست ہوگا تو ہم آگے بڑھے گے اس دورا وڈیرہ محمدحسن جاموٹ نے کہا کہ اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو فائدہ باہر کے لوگوں کو ہوگا اور نقصان لسبیلہ کی عوام کا ہوگا ہم نے کسی دھوکہ نہیں بلکہ ہمیشہ وفاداری کی ہے انشاء4 اللہ اگلا وزیراعلیٰ جام کمال خان ہونگے جبکہ وڈیرہ محمدحسن جاموٹ نے اپنی رہائش گاہ جاموٹ ہاوس اوتھل میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور یونین کونسل وایارو کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اس دوران وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے بلوچستان عوامی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اس دوران وڈیرہ محمدحسن جاموٹ نے علاقائی معززین و صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ہی بلوچستان کو اندھیرے سے باہر نکال سکتی ہے اور پارٹی کے قائد نواب جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں بلوچستان بھر سے لوگ جوق درجوق بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیتیں کررہے ہیں تو لازمی انہوں نے بھی کچھ بہتری دیکھی ہے اور بلوچستان بھر کی عوام نے اپنی امیدیں بی اے پی سے جوڑ لی ہیں انشاء اللہ بلوچستان کا مستقبل بی اے پی کے بدولت روشن نظر آرہا ہے انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم سب کی یہی خواہش ہے کہ بلوچستان کی عوام خوشحال ہو انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بلوچستان کو وفاق نے نظر انداز کیا ہے اس میں یہاں کے منتخب نمائندوں کا کوئی قصور نہیں ہے مگر اب بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی قسمت کا فیصلہ بلوچستان میں ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ تمام قدرتی وسائل سے مال مالا ڈسٹرکٹ ہے اور ہمیں اپنے ساحل وسائل کی حفاظت کرنی ہوگی اور اپنے ضلع کا امن بحال رکھنا ہوگا اور اس میں ہمیں ضلع لسبیلہ کی عوام کا ساتھ اور جام کمال خان کی قیادت چاہیے انشاء4 اللہ جام کمال خان کے ہاتھ مضبوط کرینگے اور لسبیلہ کو ترقی یافتہ کے ساتھ ساتھ پرامن ضلع پائیں گے انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کے ساتھ شانہ وبشانہ رہ کر ضلع لسبیلہ کے عوام کی خدمت کا دائرہ وسیع کردینگے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے تمام قبائل آپس کی معمولی معمولی رنجشوں کو بھلاکر ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہو جائیں اتفاق و یکجہتی سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے میرے لوگ الحمد اللہ کل بھی میرے ساتھ تھے اور آج بھی میرے ساتھ ہیں اور میں بھی انکے درمیان میں موجود ہوں جبکہ تقریبات سے ڈاکٹر تولارام لاسی۔رمضان شکیب جاموٹ۔عبدالواحد صابرہ ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع رسول بخش آچرہ ،محمد رمضان آچرہ،نبی داد صابرہ ،غلام رسول ذکریانی آچرہ،غلام اکبر ٹمیانی صابرہ ،سلیم اللہ جاموٹ،امام بخش جاموٹ،سکندر علی آچرہ ،غوث بخش رونجہ ،ستار عاربانی،علی شاہوک،سردار علی اکبر آچرہ،حبیب اللہ آچرہ،کارو صابرہ،شبیر احمد صابرہ،رحیم خان صابرہ،رضا محمد صابرہ،داود آچرہ ،ابراہیم آچرہ،عبداللہ منشی جاموٹ،مہراللہ جاموٹ ،نذیر صابرہ ،محمد یوسف صابرہ ،نواز صابرہ ، نصیر صابرہ ،دوست محمد صابرہ،عبدالمجید صابرہ ،عبدالرشید صابرہ ،غلام حسین صابرہ،محمد حنیف صابرہ،عبدالواحد صابرہ،،امام بخش شیخ ،عبدالرشید صابرہ ،حاجی محمد علی صابرہ،غلام محمد گنگومختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور علاقائی معززین موجود تھے۔