چمن ، فورسز کی موبائل پر بم حملہ5اہلکار زخمی ، متعدد گاڑیوں وعمارتوں کو نقصان

  • July 20, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 82 Views

کوئٹہ+چمن +قلات (کرائم رپورٹر+نامہ نگاران )چمن میں فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ5اہلکار زخمی کوئٹہ اور قلات میں دو افراد قتل تفصیلات کے مطابقچمن مال روڈ پر موٹرسائیکل پر نصب بم کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پتا چلا ہیکہ دکان کے سامنے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں دھماکا ہوا ہے جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیاپولیس کیمطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر سیل کردیا گیا ہے اور اعلی حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تین روز قبل علاقے میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا جس کے باعث پولیس اور ایف سی کی نفری نے پیٹرولنگ بڑھا دی تھی ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شیخ زاہد ہسپتال کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے جس کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شیخ زاہد ہسپتال کے قریب سے ایک شخص کی لاشی ملی جو بظاہرمنشیات کا عادی شخص لگتاہے ،ایدھی حکام نے لاش کو شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاہے مزیدکارروائی جاری ہے ۔قلات کے علاقے توک سے ایک شخص کی لاش برآمد مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے لیویز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات پہنچا دیا جہاں لاش کی شناخت نہ ہو نے پر انہیں شناخت کے لیئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے قلات لیویز مزید کاروائی کررہی ہیں