مٹھی بھر دہشتگردوں کو جلد ختم کرکے دم لیں گے ، آئی جی ایف سی

  • July 20, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 52 Views

مستونگ(نامہ نگار) صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر جان بنگلزئی اور آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچا دم لیں گے ترقی یافتہ پاکستان اور پرامن بلوچستان ہمارا مشن ہے دشمن کے ایجنٹوں کے ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئیگا شہید میر سراج خان رئیسانی سمیت تمام شہدا کے خون رائیگان نہیں جائیگا ان کی خون کا قرض ہر صورت چکا دینگے سیکورٹی فورسز پولیس و ایف سی نے 98 فیصد بدامنی و دہشت گردی کا خاتمہ کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی باغ ڈی سی کمپلیکس میں سانحہ درینگڑھ کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی دعا کے موقع پر شہدا کے لواحقین سیاسی سماجی رہنماوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمیشنر مستونگ قائم لاشاری ڈی پی او ایوب اچکزئی اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر جان بنگلزئی آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ اس ملک کی ترقی خوشحالی کے لیئے ہمارے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہے اور ان قربانیوں کی بدولت اللہ تعالٰی نے ہمیں ایک آزاد و خودمختیار وطن سے نوازا ہے انہوں نے کہا کہاس ملک کوہم نے حادثاتی طور پرحاصل نہیں کیئے بلکہ یہ ایک نظریہ کے طور پر بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی ہے اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیئے مزید جتنی قربانیاں دینی پڑے دینگے اور دہشت گردی اور دشمن کے سامنے وردی ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے اس دکھ و درد میں نہ صرف بلوچستان بلکہ پورا پاکستان آپ کے اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور اس سانحہ کے بین الااقوامی سطح پر امریکہ جرمنی اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے بھی مزمت کی انہوں نے کہا کہ نوابزادہ میر سارج خان رئیسانی ایک فرد نہیں تھا بلکہ وہ ایک سوچ اور نظریہ کا نام تھا جس نے اس ملک کی سپاہی اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیکر امر ہوگئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہے کیونکہ پاکستان کی 700 کلومیٹر سرحد ہمسایہ ملک افغانستان سے ملتی ہے اور افغانستان میں نیٹو سمیت 40 ممالک کے افواج اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں مگر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر پارہے ہیں مگر پاک فوج اور سیکورٹی فورسز نے ان تمام دشمن قوتوں غیر ملکی ایجنٹوں اور دہشت گردوں کے باوجود اپنے سالمیت پر کھبی آنچ نہیں آنے دی اور دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ میں جن شہدا نے اس ملک کی بقا کے لیئے جو قرنیاں دی ہیں اس نے اپنے خون سے ملک کی قرض ادا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ملک کا سب سے بڑا خود کش حملہ تھا جس میں اس ملک کے 150 سے زیادہ سپاہی شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے جنھٰیں ہم سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس قوم میں قربانی کی جذبہ ہو وہ قوم کھبی دشمن کے ہاتھوں شکست نہیں کھاتے اور وہ قومیں ہمیشہ سرخرو ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے ایک سہولت کار کو جو اس خودکش کو ٹریننگ دے کر آج قلات میں سیکورٹی فورسز نے ایک مقابلے میں جہنم واصل کردیا جو سب سے بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ضمیر اور اللہ تعالٰی کے سامنے جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے اور ہمیں اس ناسور کو ہر صورت جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔