بے حس حکمرانوں نے بلوچستان تباہ کردیا، مولانا ہاشمی

  • July 20, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 41 Views

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مظلوم وحقوق کو ترستا بلوچستان کو بدعنوان اور مفادپرست بے حس حکمرانوں نے مزید تباہ کرکے رکھ دیا ہے سوناچاندی اور وسائل سے بھرا بلوچستان مفادپرست حکمرانوں،بے حس منتخب نمائندوں کی بدنظروں کا شکاررہا ہے ایم ایم اے مظلوم بلوچستان کو بنیادی آئینی حقوق دے گی ۔گوادر کے عوام 25جولائی کو کتاب پر مہر لگاکر ترقی وخوشحالی کا نیا سفر شروع کریں گے پیاسے گوادر کے پیاسے عوام کو جماعت اسلامی پانی پلائیگی گوادر کے نام پر ترقی وخوشحالی کے دعوے کرنے والوں نے گوادر کے عوام کو کوئی توجہ نہیں دی ۔عوام الناس ایم ایم اے کے امیدواروں کوکامیاب بنائیں ‘ان خیالات کا اظہارا نہوں نے دورہ گوادر کے دوران جماعت اسلامی کے دفتر میں وفود بعد ازاں قبائلی عمائدین اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عوام الناس 25جولائی کو اچھے،مخلص ، باکردار دین دار لوگوں کا ساتھ نہ دیا توعوام کی فلاح وبہبودوالی مثبت تبدیلی نہیں آئیگی اورعوام کے مسائل ومشکلات میں مزید اضافہ ہوگابلوچستان کے عوام مسائل کے حل ،نفاذاسلام اور دشمن کی سازشوں کوناکام بنانے اور امن وترقی کیلئے متحدہ مجلس عمل کاساتھ دیں جماعت اسلامی کے ارکان وذمہ داران ایم ایم اے کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور جدوجہد کررہے ہیں انشاء اللہ کامیابی مخلص دین دار محب وطن عوام اورایم ایم اے کی ہوگی بلوچستان کے عوام اس بار الیکشن میں موقع ضائع نہ کریں کامیابی کے بعد نوجوانوں کو روزگار ،بلوچستان کے مظلوم عوام کو تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کریں گے دوردرازعلاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائیگی ۔امن ومحبت بھائی چارے اور برداشت کی سیاست ایم ایم اے نے شروع کیا سیاست معاشرت ومعیشت کو اسلامی بنانے کی ضرورت ہے سیکولر قوتیں ملک وملت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں سودی معیشت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا قرضے لیکر ہڑپ کیے گیے احتساب کاکوئی منظم سسٹم نہیں انتخابات میں ماضی کی طرح برادری ازم ، مال و دولت ،ذاتی مفادات کے بجائے عوامی اجتماعی مفادات کو ترجیح دیکر ووٹ کا استعمال کیا جائے بلوچستان کے عوام اسلام سے محبت کرنے والے دین دوست ہیں انشاء اللہ بلوچستان وخیبر پختونخواہ میں ایم ایم اے بھر پور کامیابی حاصل کریگی ۔نئی پارٹی وکرپٹ پارٹیاں حرام ولوٹاہوامال ودولت اور بیساکھی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا چاہتی ہے تاکہ پھر لوٹ مار جاری رہے ہم عوامی قوت سے ان اسلام وعوام دشمن اور مفادپرست ٹولے کو ناکام بنائیں گے بلوچستان کے تما م پس ماندہ علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ غریب پسماندہ علاقوں کے عوام پر ترقی وخوشحالی کے دوڑ میں شامل ہوجائیں اسلامی نظام تمام مسائل کا حل ہیں۔