بلوچستان میں امن قائم ہوگا تو پاکستان میں امن‘ ترقی اور خوشحالی آئیگی،ایچ ڈی پی

  • July 20, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 48 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ہم کوئٹہ شہر کی تعمیر‘ترقی‘امن و خوشحالی کیلئے مخلصانہ کردار ادا کرع کے اس شہر کو ملک کا مثالی اور خوشحال ترین شہر بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے ہمیں کوئٹہ کے شہریوں صوبے کے عوام سیاسی کارکنوں اور تمام طبقات کے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے یہ ہمارا مشترکہ گھر اور شہر ہے اگر یہ شہر ترقی کے منازل طے کریگا۔ یہاں امن قائم ہوگا تو روزگار کاروبار ترقی و خوشحالی کیلئے راستہ ہموار ہوگا۔ کوئٹہ خوشحالی اور پر امن ہوگا تو پورہ صوبہ پر امن ہوگا۔ بلوچستان میں امن قائم ہوگا کوئٹہ خوشحال اور پر امن ہوگا تو پورہ صوبہ پر امن ہوگا۔ بلوچستان میں امن قائم ہوگا تو پاکستان میں امن‘ ترقی اور خوشحالی آئیگی۔ اس عمل کیلئے کوئٹہ کے شہری تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کرHDP صوبے کے حقیقی سیاسی قوتوں کا ہاتھ مضبوط کر کے یہاں کے عوام کے مسائل و مشکلات کے حل کے سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے انتخابی مہم کے سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے انتخابی مہم کے سلسلے میں یزدان خان ہائی اسکول کے سبزہ زار پر منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ جلسہ عام میں پی بی27اور این اے265 سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں خواتین کی بہتر بڑی تعداد شامل تھی۔ جلسہ عام سے چیئرمین و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عبدالخالق ہزارہ امیدوار برائے قومی اسمبلی نوابزدہ عمر فاروق کاسی‘ جنرل سیکرٹری و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی26احمد علی کوہزاد‘سردار سعادت علی خان‘ ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی JWP کے جواد ہزارہ‘ سلیم سلالی نے بھی خطاب کیا۔ جلسے میں چیف آف ہزارہ قبائل جناب سردار سعادت علی قان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ پی بی27کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے یہ الیکشن سے قبل ایک عوامی ریفرنڈم ہے۔ پارٹی اور کوئٹہ شہر کے ترقی و امن کے دشمنوں کو آنکھیں کھول کر دیکھنی چاہیئے کہ یزدان خان کا گراونڈ و سبزہ زار عوام کے ٹھائیں مارتے ہوئے سمندر سے پر ہو چکی ہے۔ ہم اپنے کارکنوں اور شہریوں سے توکع کرتے ہیں کہ وہ کوئٹہ شہر میں بھائی چارے کے قیام رواداری‘ صوبے میں قومی و قبائلی اقدار کی برقراری و بحالی کیلئے قومی اسمبلی این اے265 کیلئے اے این پی کے نامزد امیدوار نوابزادہ ارباب محمد عمر فاروق کاسی کو ووٹ دیکر کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ ہمارا تاریخ رہا ہے کہ ہم نے جس کے ساتھ دوستی کا ہاتھ دیا ہے اس کیلئے وہی کردار ادا کیا ہے جو ہم نے اپنی کامیابی کیلئے کی ہیں۔ ہمارے عوام نے سابقہ دور میں جس کے ساتھ تعاون کیا اسے کامیاب کرا کر ہی دم لیا۔ ہم نوبزادہ عمر فاروق کاسی کویقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ کوئٹہ شہر مسائل کا گڑ بن چکا ہے جس کی طرف کسی نے بھی خلوص نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ توجہ دے کر اس کے حل کیلئے کسی سطح پر کوشش نہیں کی۔ جس قدر گزشتہ3 اسمبلیوں کے اراکین کو ترقیاتی‘ تعلیم‘ صحت‘ فراہمی آب‘ سپورٹس‘ نکاسی آب کوئٹہ کے انفراسٹرکچر کیلئے بجٹ دیا گیا ہے اتنا تو ماضی کے کسی دور میں کسی حکومت کو نہیں دیا گیا بلکہ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ تین حکومتوں کے دور میں صرف کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو جتنا فنڈ ملا ہے اتنا تو پورے صوبے کو نہیں دیا گیا۔ اگر یہ بجٹ اور فنڈ کوئٹہ اور صوبے کے مسائل کے حل کیلئے استعمال ہوتے تو آج صوبے میں نہ بیروزگاری ہوتی نہ پسماندگی یہاں صحت کی سہولیات بھی بہتر ہو سکتی۔ تعلیمی نظام میں بھی بہتری پیدا ہونے کے امکانات پیدا ہو سکتے۔ مگر اس وقت کوئٹہ کھنڈر بن چکا ہے نہ نکاسی آب کیلئے کوئی کام کیا گیا ہے نہ ہی فراہمی آب کیلئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی و کام ہوا ہے۔ یہاں کے نالیں نشے کے عادی افراد کے پناگاہ و مرکز بن چکی ہیں جبکہ منشیات کے عادی افراد کے علاج و معالجہ اور ان کی بحالی کیلئے کسی سطح پر کام نہیں ہو رہا ۔ ہم ایک با تہذیب اور تعلیم یافتہ قوم ہونے کے دعویدار ہیں مگر ہمارے رویے اور کردار سے یہ ظاہر نہیں ہوتا۔ ہمارے نمائندے ہمارے مسائل سے چشم پوشی اور ہمارے وسائل کوخردبرد کا نشانہ بناتے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہHDP کے امیدواروں کو پورے کوئٹہ کے شہریوں کی طرف سے جس طرح بھر پورمحبت اور پذیرائی مل رہی ہے وہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پارٹی کی پالیسیاں کارکردگی اور عوام کیلئے پارٹی کی جدوجہد سے ہر طبقہ فکر مطمئن ہیں یہی وجہ ہے کہ آج اس پنڈال میں کوئٹہ شہر کے تمام قومیں مذہاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ہم اور ہمارے اتحادی اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ مسلسل مستقل سیاسی عمل کے ذریعے ہی ہم قوموں کے درمیان روابط کو مستکم بنا سکے ہیں اور نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کر کے ہم تعلیمی نظام‘ صحت‘ روزگار کو بہتر کر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو یہاں ترقی و خوشحالی لانے کیلئے بروئے کار لا سکتے ہیں یہ ایک تاریخ ساز دن ہے عوام نے اس جلسے میں فیصلہ دے دیا ہے اب25 جولائی کے دن ووٹوں کے استعمال کے ذریعےHDP اور اے این پی کے امیدواروں کی کامیابی کے اعلان ہونا باقی ہے اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر جواد علی ہزارہ نے پی بی27 میںHDP کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جبکہ ہزارہ قبائل کے سردار‘ سردار سعادت علی خان ہزارہ نےHDP کے امیدواروں کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں میں بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔