بلوچستان کے حجاج کی کراچی اور ملتان سے فلائٹس پر متعلقہ حکام کو نوٹسز

  • July 20, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ(آئی این پی)بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس جنا ب جسٹس محمد نو ر مسکا نزئی اور جسٹس جنا ب جسٹس محمد ہا شم خان کا کڑ پر مشتمل بنچ نے صو بہ بلو چستان کے حجا ج کرا م کی کرا چی اور ملتان سے فلائٹس پر وفا قی وزارت مذہبی امور اور پی آ ئی اے کے متعلقہ حکام کو نو ٹسز جا ری کر تے ہو ئے انہیں آج (ہفتہ ) کو طلب کر لیاہے ۔جمعہ کے روز مر کزی انجمن تا جران بلو چستان کی جا نب سے سنیئر قا نون دان محمد اسحا ق نا صر ایڈووکیٹ کے تو سط سے دائر آ ئینی درخواست ہو ئی ۔سما عت کے موقع پرمر کزی انجمن تا جران بلو چستان کے صدررحیم کا کڑو دیگر بھی مو جو د تھے۔ سما عت کے مو قع پرمرکزی انجمن تا جران کے وکیل محمد اسحا ق نا صر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملک کے 44فیصد رقبے پر پھیلے ہو ئے ملک کے سب سے بڑے صو بے بلو چستان کے دارالحکومت کو ئٹہ میں انٹر نیشنل ائیر پورٹ ہیں جہاں یو میہ پا کستان ائیر لا ئن (پی آئی اے )دبئی ائیر لا ئن،سرین ائیر لا ئن ، شاہین ائیر لا ئن کے تقریبا 5فلائٹس لینڈنگ کر تی اور اڑان بھرتی ہیں مگر پھر بھی صو بے کے حجاج کرام کے لئے سعودی عرب جا نے اور واپس آ نے کے لئے فلائٹس نہیں بلکہ کو ئٹہ کی بجا ئے صو بے کے حجاج کرا م کو کرا چی اور ملتان سے فلائٹس کا بتا یا جا رہا ہے انہوں نے بتا یا کہ کو ئٹہ اورکرا چی سے سعودی عرب تک فلائٹس کرا یوں میں 50ہزار روپے تک فرق ہے کرا چی سے سعودی تک فلائٹ کرایہ کم ہے ،انہوں نے موقف اختیار کیا کہ رواں سال بلو چستان سے4763حجاج کرا م ریگو لر اسکیم کے تحت فریضہ حج کے لئے جا رہے ہیں انہیں کرا چی اور ملتان سے فلا ئٹس کا بتا یا جا رہا ہے جس سے صو بے سے تعلق رکھنے والے حجاج کرا م کو کروڑوں روپے زائد خرچ کر نا پڑیں گے بلکہ حجاج کو کرا چی اور ملتا ن تک پہنچا نے کے لئے اہل خا نہ کے دوسرے افراد کو بھی ان شہروں تک جا نا پڑے گا جس کے اخرا جا ت بھی انہیں بر داشت کر نا ہوں گے کیونکہ بلو چستان سے اکثر و بیشتر لو گ ادھیڑ عمری میں حج کا فریضہ ادا کر نے کے لئے سعودی عرب کا سفر کر تے ہیں ۔اس لئے اس سلسلے میں عدالت عا لیہ متعلقہ حکام کو احکا مات دیں۔عدالت نے آئینی درخواست کو سما عت کے لئے منظور کر تے ہو ئے وزارت مذہبی امور اور پی آ ئی اے کے متعلقہ حکام کو آج( ہفتہ)21جو لا ئی کو طلب کر تے ہو ئے ان سے اس سلسلے میں وضا حت طلب کر لی ہے۔آج (ہفتہ )21جو لا ئی کو آئینی درخواست کی دوبا رہ سما عت ہو گی ۔