پاکستان کو سیکولر ٹیسٹ نہیں بننے دینگے ، جمعیت ن

  • July 19, 2018, 11:20 pm
  • National News
  • 101 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی نائب وبلوچستان کے امیر این اے 264پی بی 25کے امیدوار مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرتری جنرل مولانا محمود الحسن قاسمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ پانچ سال نواز شریف کی حمایت کرنے والے اب کہتے ہیں ڈیورنڈ لائن بیچنا ماں بچینے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی بی 25نواں کلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے عبیداﷲ حقانی مولوی خدائے نظر مولوی عبدالرحمان کمانڈر فضل محمد مولوی نیاز محمد ودیگر نے بھی خطاب کیا اس سے قبل ریلی نکالی گئی رہنماؤں نے کہاکہ آج کی عظیم الشان ریلی وجلسہ جمعیت نظریاتی کے حق میں ریفرنڈم ہے، انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی مظلوم مسلمانوں افغان وپاکستان کے دین دوست اسلام دوست عوام کے دلوں کی آواز ہے اور ہم یہ بات صرف اسٹیج پر نہیں کہتے بلکہ جمعیت نظریاتی کے قیام آج تک امریکہ کا ظلم وبربریت مشرف یا نواز شریف زرداری کے مسلمانوں پر ظلم کیخلاف ہمیشہ نظریاتی نے آواز اٹھائی،جمعیت نظریاتی امریکہ کی غلامی سے آزاد اسلامی پاکستان چاہتی ہے ہم پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ نہیں بننے دینگے پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اسلام اور اسلامی نظام کے عملاً نفاذ سے متحدرہ سکتاہے انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے والوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے بجائے قومی خزانے کو لوٹا جمعیت نظریاتی کرپشن کمیشن لوٹ مار کے خلاف ہم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس احتساب کمیشن اور نیب سے صرف نواز شریف نہیں بلکہ قومی خزانہ لوٹنے والے ہر فرد کے بلا امتیاز احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو اسلام مخالف سیکولر قوتوں اور اسلام پسند قوتوں کا مقابلہ ہے قوم جمعیت نظریاتی کے انتخابی نشان تختی کوووٹ دے کر کامیاب کریں۔