شہید ناصر بلوچ کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ، بی این پی

  • July 19, 2018, 11:20 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ (آن لائن) بی این پی قومی جمہوری سیاست کے ذریعے بلوچستان کے ساحل ووسائل پر حق حاکمیت و واک اختیار چاہتی ہے شہید ناصر بلوچ کی برسی کی مناسبت سے برسی کلی جیدمیاں خان میں تعزیتی ریفرنس سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور این اے 266کے امیدوار آغا حسن بلوچ ‘ مرکزی رہنماء غلام نبی مری ‘ میر غلام رسول مینگل ‘ جان محمد مینگل ‘ ملک ابراہیم شاہوانی ‘ حنیف لانگو ‘ غلام سرور لانگو ‘ ماما کاول خان مری جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رحیم داد شاہوانی نے انجام دیئے اس موقع پر رضا جان شاہی زئی ‘ نظام شاہوانی ‘ غلام رسول مری ‘ حاجی محمد عالم ‘ مرتضیٰ مینگل ‘ لالہ غفار مینگل اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ شہید ناصر بلوچ پوری زندگی پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے ان کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی انکی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا یہ کبھی پورا نہیں ہو سکتا تمام مشکل حالات کا انہوں نے خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا لیکن کبھی بھی ان کے جذبات اور ثابت قدمی میں کمی محسوس نہیں کی گئی مقررین نے کہا کہ ایسے ایماندار مخلص اور سچے لوگ جنہوں نے پارٹی کے لئے مختلف مشکلات سہیں لیکن ان کے ارادے کبھی پست نہیں ہوسکے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام بلوچستان بھر میں بی این پی صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔