جسٹس نواز مری قتل کیس، پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  • July 19, 2018, 11:20 pm
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ(آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب راشد محمود نے جسٹس نواز مری قتل کیس میں نامزد نواب زادہ گزین مری کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔گزشتہ روز جسٹس نواز مری قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نوابزادہ گزین مری کے وکیل اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ کی جانب سے اپنے موکل کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 20اگست تک کیلئے ملتوی کردی ۔