نواب محمد اسلم رئیسانی اور نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی کا اظہار تشکر

  • July 19, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 112 Views

کوئٹہ(این این آئی)ترجمان سراوان ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی اور نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی نے تمام دوست عزیز و احباب سمیت تمام قبائل اور اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیاہے جو نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی شہادت پرہمدردی کا اظہار کرنے ذاتی طور پر ساراوان ہاؤس آئے یا دنیا کے طول و عرض سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا یقیناًان کی آمد اور رابطے اس سرزمین پر آباد تمام افراد اور شہدائے کے وراثوں سے ہے ۔ سخت وقت میں دنیا بھر سمیت پاکستان اور بلوچستان کے کونے کونے سے دوست واحباب اور بہی خواہوں کی ہمدردی پرساراوان ہاؤس کا ہر فرد انکا مشکور ہے ۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز سراوان ہاؤس سے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،نوابزادہ میر ہارون رئیسانی ، نوابزادہ میر سخی بخش رئیسانی،لالا محمد یوسف بنگلزئی،علی احمد پرکانی سمیت دیگر افراد پر مشتمل وفد نے سانحہ مستونگ شہد ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے ۔ گزشتہ روز پیر سید طاہر گیلانی،میر عبدالغنی بنگلزئی،میر صاحب جان بنگلزئی،ڈاکٹر عصمت ترین،محمد وقار قادری،عرفان قادری،عبدالجبار قادری،عبدالصمد قادری،غلام حسین قادری،امام بخش رئیسانی،غلام حسین شاہوانی،ماسٹر عبدالرحیم شاہوانی،ملک حاجی عبدالباری کاکڑ،سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی،علاؤالدین آغا،ڈاکٹر جاوید بلوچ،ڈاکٹر جعفر،صوبائی سیکرٹریز عبدالسلام اور عبدالرحمن بزدار،میر سعید لانگو،میر فضل محمد شہی،سردار نصراللہ خان ساسولی، سردارذادہ میر گل خان ساسولی، میر سیف اللہ ساسولی،سردار عطاء اللہ دیانی اور محمد اسماعیل مینگل سمیت سینکڑوں افراد نے سراوان ہاؤس جاکر نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی سے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی ۔