سابق ایم ڈی واسا کرپشن کیس میں دو مزید ملزمان گرفتار

  • July 19, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 45 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )نیب بلوچستان نے سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کے اثاثہ جات کیس میں دو مزید ملزمان حفیظ شاہ اور محمد طاہر کو گرفتار کر لیا ہے۔حفیظ شاہ اور محمد طاہر کے نام پر ملزم سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا نے کروڑوں روپے کے اثاثے بنا رکھے تھے۔نیب کی تحقیقات کے مطابق سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا نے 35کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنا رکھے ہیں۔نیب نے اس ضمن میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔کیس کا دائرہ وسیع کر دیا گیا یے، مزید اثاثے سامنے آنے اور انکشافات متوقع ہیں۔