عوام کی خدمت کیلئے اقتدار کی ضرورت نہیں ، ایچ ڈی پی

  • July 19, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 73 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین و نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 27عبدالخالق ہزارہ،سیکریٹری جنرل و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 26احمد علی کوہزاد،سیکریٹری مالیات و نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 264 کی حمایت اور تعاون کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں،اجلاسوں اور اجتماعات کا سلسلہ زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔پی بی 26اور این اے 264میں خواتین کا جلسہ معنقد ہوا جبکہ کئی مقامات پر کارنر میٹنگوں اور دیگر اجتماعات میں حلقے کی عوام کی بھاری اکثریت نے پارٹی امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔پی بی 27میں لوہاری محلہ،نچاری روڈ میں انتخابی دفتر کا افتتاح،تیل گدام میں اہلیان محلہ کی طرف سے کارنر میٹنگ کا انعقاد جبکہ محلہ بیت الاحزان،نادر آباد اور محلہ عباسیہ میں بڑے اجتماعات میں علاقہ عوام ،معززین ،نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں پارٹی امیدوار چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی حمایت کا اعلان کیا۔اس دوران کارنرمیٹنگوں ،اجتماعات اور جلوسوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالخالق ہزارہ ،احمد علی کوہزاد،محمد رضا وکیل،عزیز اللہ ہزارہ،مرزا ھسین ہزارہ،محمد یونس چنگیزی،محمد رضا ہزارہ،عصمت یاری،عصمت تمکی،غلام مہدی،غلام علی ہزارہ،ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی،ساحل ہزارہ،بوستان علی کشتمند،محترمہ سیما سحر،محترمہ انیسہ علی کشتمند نے کہا کہ پارٹی نے عوام کی خدمت کیلئے کبھی اقتدار و اختیار ملنے کا انتظار نہیں کیا بلکہ ہم اپنے قیام کے بعد سے ہی عوام کے حقوق،ظلم،جبر،ناانصافی،میرٹ کی پائمالی،صوبے کے عوام کی پسماندگی غربت،بیروزگاری،دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف عملی طور پر میدان میں موجود ہیں۔