نیشنل پارٹی بلوچستان میں پسماندگی کی ذمہ دارہے ، میر اسد بلوچ

  • July 19, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 34 Views

پنجگور(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کے مرکزی سیکرٹری جنرل میراسداللہ بلوچ نے کہاہے کہ بی این پی (عوامی )ایک جمہوری اصولی جماعت ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے عدلیہ کی آزادی اداروں کی بالادستی مظلوم غریب اور پسے ہوئے طبقے کی قانونی آئینی حقوق کی سیاسی پارلیمانی جدوجہد کررہی ہے اس وقت اپنے اصولوں کے اندر رہتے ہوئے بلوچستان کی سب سے بڑی قوت بن چکی ہے اور 2018 کے الیکشن میں بلوچستان بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں اور بھاری اکثریت کے ساتھ جیت کر حکومت بنائے گی عوامی میں لوگوں کی جوق در جوق شمولیت کی کریڈٹ بی این پی عوامی کی لیڈر شپ کی اوربلوچستان میں بہتر پالیسی کو جاتا ہے اور ہر دور اقتدار میں اپنے مینو پسٹیو کے مطابق اپنے عوام کی خدمت کی ہے اور آنے والے الیکشن میں بھی اپنے غریب عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن سہولت دینے کیلئے کوشش کرے گی جس طریقے سے نئی لوگ بی این پی عوامی کی قیادت پر بھروسہ کر کے شمولیت کررہے ہیں انہیں کبھی پشیمانی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی چند مخصوص افراد کا ٹولہ اور گروہ بن گیا ہے. اور وہاں پہ سوائے مایوسی ،دورغ گوہی، جھوٹ، کرپشن ؛ لوٹ مار ،بدامنی، اور ناامیدی کے علاوہ کچھ نہیں ہے. نیشنل پارٹی کو پنجگور کے غریب عوام اور ان کے دکھ و درد سے کوئی واسطہ نہیں ہے. نیشنل پارٹی کے پانچ سالہ اقتدار دور میں ہمارا علاقہ بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت، اور روزگار سے بالکل محروم رہا. کیونکہ ان تمام بنیادی سہولتوں کے لے نیشنل پارٹی کے پاس کوئی واضح پالیسء، وژن اور حکمت عملی نہیں تھا. اور ہر وقت حاکم وقت ہم سے صبر اور جھوٹ بولتے رہے. جس کی وجہ سے نیشنل پارٹی نے کرپشن،بد امنی،اور لوٹ مار اور بد امنی کا بازار گرم کر رکھا تھااسی وجہ سے ہم نیشنل پارٹی کو اب ہمشہ کے لے خیر باد کر رہے ہیں. آج کے بعد ہمارا نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے.اب ہم بی این پی (عوامی)کے مخلص ورکر ،کارکن اور جیالے ہیں. اب ہم اپنے علاقے کے تمام مکاتب فکر بزرگوں، نوجوانوں سے اپیل کرتے ہے کہ وہ علاقے کی ترقی، امن وامان، بیروزگاری اور پسماندگی کے خاتمے کے لے بی.این.پی.( عوامی) کے کاروان میں شامل ہو جائیں.اور آخر میں بی این پی (عوامی)کے مرکزی قیادت واجہ نور احمد،واجہ رحم دل بلوچ، سنٹرل کمیٹی کے ارکین واجہ حاجی محمد اکبر بلوچ ، واجہ نثار احمد بلوچ ، واجہ حاجی آصف مجید بلوچ واجہ شکیل احمد بلوچ اور ضلعی قیادت واجہ کپٹین حنیف بلوچ، واجہ حاجی محمد خالد بلوچ، آنجینئر عطاآلرحمن بلوچ۔نسیم بلوچ۔واجہ محمد زمان بلوچ۔ ظفر بختیار بلوچ۔ انجینئر عتیق الرحمن بلوچ،نے نئے شمولیت کر نے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔