ضابفہ خلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے امیدواروں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری

  • July 19, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 31 Views

کوئٹہ(آئی این پی)محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی ہدایت پر مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات2018ء کے لیئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اظہار وجو ہ کے نو ٹسز جاری کردئیے ہیں ۔الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کے پرامن اورصاف شفاف انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسد ار ی اور اس پر عملدار آمد کو یقینی بنائیں ۔