اتحاد بین المسلمین کیلئے ہرفورم پرجدوجہد جاری رکھیں گے ،ایم ڈبلیو ایم

  • July 19, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 33 Views

کوئٹہ(پ ر) مجلس وحدت مسلمین نفرت اور تعصب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی حلقے کے عوام نے ہمیشہ قوم کو تقسیم کرنے والے عناصر کو ہمیشہ مسترد کیا ہے اتحاد بین المسلمین کیلئے ہرفورم پرجدوجہد جاری رکھیں گے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن وامان کا قیام صرف اتحاد بین المسلمین کے فروغ سے ممکن ہے ان خیالات کا اظہارحلقہ26سرائے نمک میں اتحاد نوجوانان قندھاری کی جانب سے قائم انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پرآغارضا نے کیا انہوں نے کہا کہ حلقے کی باشعور عوام جھوٹ اور منفی سیاست کرنے والے عناصر کو اچھی طرح پہچانتے ہیں اور گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے کیونکہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ حلقے کے عوام کے لئے مثبت سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینے کے صاف پانی ، سکول اور یونیورسٹی کے قیام اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کھیلوں کے شعبے میں سرپرستی سمیت نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں جسے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے کسی بھی طرح نظرانداز نہیں کیاجاسکتا انہوں نے کہا کہ آج قوم کو بدامنی اور دہشت گردی سمیت اہم چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے حلقہ کے نونہالوں اور نوجوانوں کیلئے تعلیم کے مواقعوں کی فراہمی انتہائی ناگزیر ہے ایم ڈبلیو ایم نے ان تمام چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے جامعہ منصوبہ بندی کررکھی ہے جبکہ شہداء کے لواحقین کی کفالت اور بچوں کی بھرپور تعلیم وتربیت کا بیڑا اٹھاکر انہیں باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کئے ہیں انہوں نے حلقے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ نام نہاد فعلی بٹیروں سے ہوشیار رہیں اور25جولائی کو اپنا قیمتی ووٹ ایم ڈبلیو ایم کے حق میں استعمال کرتے ہوئے اپنی آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں کیونکہ من حیث القوم آج ہمیں جن خطرات کا سامنا ہے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ان تمام حضرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں ایک قوم بن کر متحد ہونا پڑے گا اس موقع پر اتحاد نوجوانان قندھاری کے عہدیداران وممبران نے آغا رضا کو بھرپور تعاون کایقین دلایا۔