کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

  • July 18, 2018, 10:58 pm
  • National News
  • 105 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو کوئٹہ سے پچاس کلو میٹر جنوب مشرق کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 اور گہرائی 25کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔