عوام قوم پرستوں کو آزما چکے ہیں، قاری عبدالولی فاروقی

  • July 18, 2018, 10:58 pm
  • National News
  • 39 Views

کوئٹہ(آن لائن)اہلسنت والجماعت، پاکستان راہ حق پارٹی و جمعیت علما اسلام نظریاتی کا حلقہ این اے 265 اور پی بی 28 کا میزان چوک میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح این اے 265 کے امیدوار قاری عبدالولی فاروقی پی بی 28 کے امیدوار مفتی کلیم اللہ حیدری مولانا محمد جیلانی انجمن تاجران کے ممبر سردار نصرالدین نعیم ڈومینک مسیح نے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دینی قوتیں کا میاب ہونگی آنے والا وقت دینی قوتوں کا ہوگا کوئٹہ کی عوام نے قوم پرستوں کو آزمایا ہے اس بار انہیں شہر سے محبت کرنے والے ووٹ نہیں دیں گے عرصہ دراز سے مسائل کی دلدل میں دھنسا کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان راہ حق پارٹی و جمعیت علما اسلام نظریاتی کے امیدوار ایک امید کی کرن ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ایک عرصے سے مسائل کے دلدل میں دھنسا ہوا ہے یہاں کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں علاقے تباہ حال سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات تک حاصل نہیں ہے ماضی میں جتنے بھی یہاں سے امیدوار جیتے انہوں نے عوام کو صرف سہانے خواب دکھائے ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے عوام سخت اضطراب میں ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی تعمیر و ترقی عوام کی خوشحالی اورانہیں بنیادی حقوق دلانے کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264، 265، 266 اور پی بی 31،30،29،28،27،25 کے امیدواران کا آپس میں اتحاد شہر کی خوشحالی، امن و امان کی بحالی اور عوامی مسائل حل ہونے کے لئے کارآمد ثابت ہوگا ۔