گوادر، حکومت بلوچستان اور چائینز اوورسیز کمپنی کے مابین مفاہتی یاداشت پر دستخط

  • July 18, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 42 Views

گوادر(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری بدھ کو ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔ نگران صوبائی وزیر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور بی سی ڈی اے میر نوید کلمتی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نگران وزیراعلیٰ نے گوادر پہنچتے ہی گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا اور بندرگاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی نے بندرگاہ اور سی پیک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پرنگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان کا گہرا دوست ہے پاک چائنا اقتصادی راہداری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی جبکہ پاکستان اقتصادیات، توانائی، زراعت، بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔، دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ نے پورٹ کے احاطے میں تعمیر ڈی سالینیشن پلانٹ کا بھی دورہ کیا اور اس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بتایاگیا کہ اس پلانٹ سے اس وقت گوادر شہر کو تین لاکھ گیلن پانی یومیہ کی بنیاد پر فراہم کیا جارہا ہے جبکہ اس پلانٹ کو مزید اپ گریڈ کرکے چھ مہینے کے اندر اندر پندرہ لاکھ گیلن یومیہ تک کیا جائے گا، اس سلسلے میں حکومت بلوچستان اورچائینا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی(COPHC) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے ۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری، چیئرمین COPHCزونگ بووزونگ، چیئرمین گوادر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی، صوبائی وزیر پی ایچ ای میر نوید کلمتی، صوبائی سیکریٹری پی ایچ ای اور کمشنر مکران جاوید شاہوانی، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم ادارہ ترقیات گوادر کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ ودیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔