قوم پرستوں نے عوام کو صرف دھوکہ دیا ، مولانا محمود الحسن

  • July 18, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 42 Views

قلعہ سیف اللہ (نامہ نگار) جمعیت علماء4 اسلام نظریاتی قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں قلعہ سیف اللہ فٹبال سٹیڈیم میں شاندار جلسہ عام منعقد ہوا جس سے جے یوآئی نظریاتی کے مرکزی نائب امیر حلقہ این اے 257کے امیدوار مولانا عبدالرؤف صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک امان اللہ خان کاکڑ اور عبدالستار تارن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے اس کی خرید وفروخت حرام اور قانوناً جائز نہیں ضمیر کے ساتھ سودا بازی کے مترادف ہے ووٹ سے قوم کی پانچ سالہ تقریر بدل سکتی ہے سوچ سمجھ اس کا استعمال کرنا چاہئے بعض امیدوار انتخابی مہم میں جھوٹے وعدے کرتے ہیں ہمارے علاقے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے سی پیک اور بڑے بڑے منصوبوں ماضی کے مقامی حکمرانوں اور منتخب نمائندوں نے دشمنوں کے ساتھ ملکر قلعہ سیف اللہ اور شیرانی تا کوئٹہ بیلٹ کو نظر انداز کیا قوم پرستوں کی قوم پرستی صرف ایک گورنری ہوگئی قوم پرستوں نے اپنی قوم کا سودا کرکے اپنی قوم کے ساتھ بدترین اور تاریخی ظلم کیا ہمارے بچوں کو توتعلیم مریضوں کو صحت اور زمینداروں کو پانی میسر نہیں ہمارے ماضی کے نمائندے دوسرے اہلکار بن گئے پختون قوم پرستوں پنجابی استعمار اور بلوچ دشمنی کا نعرہ چھوڑکرذاتی مفادات حاصل کرلئے انہوں نے اندرونی اختلافات کا بہانہ بناکر اپنے کارکنوں کا مسلسل پانچ سال تک مسلسل استحصال کیا اور اپنی ناکام پالیسی کی وجہ سے پوری قوم کو مایوس کیا دوسری جانب مذہبی سیاست کے علمبرداروں نے بھی قوم کو کچھ بھی نہیں دیا لال مسجد سوات اور بلوچستان میں آپریشن مکمل خاموش رہے جمعیت میں ٹکٹیں سرمایہ داروں اور طاقتور لوگوں کو مل رہی ہیں حقدار اور اہل امیدواروں کو شرمندگی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا انہوں نے کہا کہ ملک میں واحد جماعت سیاسی مذہبی جماعت جمعیت نظریاتی رہ چکی ہے جو حقیقی مذ ہبی سیاست پر یقین رکھتی ہے پاکستان اس وقت کفری دنیا کا آنکھوں میں کانٹا بنا ہوا ہے کفری دنیا پاکستان کے مذہبی تشخص مٹانے پر متفق ہے جمعیت نظریاتی ملک کا مذہبی تشخص بچانے کا کردار ادا کررہی ہے پاکستان اور اسلامی اصولوں پر کسی صورت میں سودا بازی نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری مینڈٹ چوری کیاگیا اگر اس دفع بھی ہماری مینڈٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو فوراً سڑکوں پر نکل آئیں گے اور اپنا حق بزورِ احتجاج حاصل کریں گے قلعہ سیف اللہ کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں جلسے میں شرکت کرکے 25تاریخ سے پہلے جمعیت نظریاتی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کردیاہے جلسہ سے پہلے چھوٹی بڑی گاڑیوں اور موٹرسائکلوں پر مشتمل ایک لمبا جلوس نکالا گیا جو شہر کے اھم شاہراؤں سے گزر کرجلسہ گاہ لایا گیا ۔