ملک اور صوبے کو پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے ہی بچایا جا سکتا ہے ،علی مدد جتک

  • July 18, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 34 Views

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بہتر مفاد کے لئے ہم خیال جماعتوں سے ہمہ وقت مذاکرات اور گفتگو کرنے کے لئے تیار ہے پیپلز پارٹی بلوچستان بلاول بھٹو کے بیان کی مکمل حمایت کر تی ہیں ملک اور صوبے کو پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے ہی بچایا جا سکتا ہے باقی دو جماعتوں نے عوام کو گالی کی سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا وقت ثابت کرے گا کون کس کیساتھ ہے بلوچستان میں پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کرینگے ان خیالات کاا ظہا رانہوں نے پارٹی رہنماؤں نے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وقت اورحالات ثابت کرے گا کہ پیپلز پارٹی نے جو بلوچستان کی خدمت کی ہے یہاں کے قوم پرست اور مذہب پرست کبھی بھی نہیں کرینگے کیونکہ وہ عوام کی ترقی وخوشحالی نہیں چا ہتے اس لئے وہ انتخابات میں بہانے بنا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی وجمہوری جماعت ہے جنہوں نے عوام کی حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے بلوچستان کی ترقی سے ہی یہاں کی عوام کی تقدیر بدل جائے گی سی پیک اور دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے پیپلز پارٹی نے پہلے بھی اپنا کردار ادا کیا اور اب بھی کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے عوام یہاں کے مذہب پرستوں اور قوم پرستوں کو مسترد کر کے 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرے ملک میں جمہوریت کی بہتر مفاد کے لئے ہم خیال جماعتوں سے ہمہ وقت مذاکرات اور گفتگو کرنے کے لئے تیار ہے پیپلز پارٹی بلوچستان بلاول بھٹو کے بیان کی مکمل حمایت کر تی ہیں ملک اور صوبے کو پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے ہی بچایا جا سکتا ہے باقی دو جماعتوں نے عوام کو گالی کی سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا وقت ثابت کرے گا کون کس کیساتھ ہے بلوچستان میں پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کرینگے۔