انتخابی جلسے جلوس منسوخ ، رقم سانحہ مستونگ کے زخمیوں پر خرچ ہوگی ، اختر مینگل

  • July 17, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 69 Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سانحہ مستونگ کی یاد میں انتخابی جلسے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا جلسوں پر خرچ ہونیوالی رقم سانحہ مستونگ کے زخمیوں میں تقسیم کی جائے گی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں جمہوریت کا حصہ بننے والے بلوچستان کے عوام سوگ میں ہے ایک جانب جنازے اٹھ کر رہے ہوں اور لوگ زخموں کے کرب برداشت کر رہے ہوں تو دوسری جانب جلسے جلوس نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ بہت بڑا واقعہ ہے جس نے بلوچستان کو لہو لہو کر دیا اس واقعہ میں لوگوں کی شہادتیں اور معصوم وبے گناہ افراد کی زخمی ہونے کی مذمت زبانی کلامی ممکن نہیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی جلسوں کو منسوخ کر کے ان جلسوں پر خرچ ہونیوالی رقم سانحہ میں زخمی ہونیوالے افرادپر خرچ کی جائے گی جنہیں ہسپتالوں میں اشیاء خوردونوش ، ادویات اور دیگر سہولتوں کے فقدان کا سامنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایک جانب عوام کی آہو بکاہو تو دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی جلسے جلوس کرنے کو قطعی مناسب نہیں سمجھتی ہم اپنے لو گوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر زخمیوں کو صحت کاملہ اور بلوچستان کو امن استحکام عطاء کریں۔