عام انتخابات ، پاک افغان سرحد24سے26جولائی تک ہر قسم کی نقل وحمل کیلئے بند رہے گی

  • July 17, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 45 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ کے مقام سے انتخابات کے دوران 24 سے26 جولائی تک ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہو گا ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق25 جولائی کو پاکستان میں ہونیوالے جنرل الیکشن کے دوران انتظامیہ نے پاک افغان بارڈر کو باب دوستی گیٹ کے مقام پر تین روز کے لئے 24 ،25 اور26 جولائی کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا اور ضلع قلعہ عبداللہ میں دفعہ144 نافذ کر کے اسلحہ اور ہوائی فائرنگ پر پابندی کر دی گئی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابی جلسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔