بلوچستان 8اضلاع کے پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار

  • July 17, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 55 Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے33 میں سے8 اضلاع میں تمام پولنگ اسٹیشنز حساس یا حساس ترین ہے صوبے کے حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 1475 اور نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد154 ہے بلوچستان کے 72 فیصد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور حساس قرار دیئے گئے ہیں دستاویزات کے مطابق کوئٹہ کے512 پولنگ اسٹیشنزمیں230 حساس ترین اور142 حساس ہے ،جعفرآباد کے182 پولنگ اسٹیشنز میں سے 81 حساس ترین اور103 حساس ہے، قلت کے52 پولنگ اسٹیشنزمیں45 حساس ترین اور 4 حساس ہے ، کیچ کے 258 میں سے 192 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور36 حساس ہے پنجگور کے125 پولنگ اسٹیشنز میں سے101 حساس ترین اور24 حساس ہے ، کچھی کے 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے116 حساس ترین اور 39 حساس ہے نصیر آباد کے197 پولنگ اسٹیشن میں سے123 حساس ترین اور74 حساس ہے خاران کے71 پولنگ اسٹیشنز میں 38 حساس ترین اور33 حساس ہے جھل مگسی کے 52 پولنگ اسٹیشنز میں سے23 حساس ترین اور18 حساس ہے آواران کے 76 پو لنگ اسٹیشنز میں 55 حساس ترین اور9 حساس ہے زیارت کے 77 پولنگ اسٹیشنز میں24 حساس ترین 26 حساس ہے ، ڈیرہ بگٹی کے73 پولنگ اسٹیشنز میں58 حساس ترین اور 15 حساس ہے، کوہلو کے 59 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 26 حساس ترین ،33 حساس ہے ۔