سانحہ مستونگ کیخلاف تیسرے روز بھی عدالتوں سے وکلاء کا بائیکاٹ

  • July 17, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 37 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) سانحہ مستونگ کیخلاف آج تیسرے روز بھی عدالتوں سے وکلاء نے بائیکاٹ جاری رہا جس کے باعث دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر سانحہ مستونگ کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ ،سیشن کورٹ اور ضلع کچہری سمیت صوبے بھر کی عدالتوں سے وکلاء نے بائیکاٹ کیا اور سانحہ مستونگ کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے بار رومز کے باہر سیاہ جھنڈے لہرا کر سوگ منا یا گیا ،اس موقع پر وکلاء برادری کا کہنا تھا کہ سانحے میں 149افراد کی شہادت قومی سانحہ ہے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے سیکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ،بلوچستان بار کونسل کی جانب سے سانحہ مستونگ کیخلاف تین روزہ سوگ اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ،۔