شہداء مستونگ کیلئے فاتحہ خوانی ، فضاء سوگوار، تعزیت کا سلسلہ جاری ، وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

  • July 16, 2018, 11:01 pm
  • National News
  • 153 Views

کوئٹہ+مستونگ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) سانحہ مستونگ کو چار روز گزرنے کے باوجود تاحال دہشت گردی کے واقعہ کے اصل محرکات سامنے نہ آسکے شہدا اور زخمیوں کی تعداد بدستور بڑھتے جارہے ہیں حسب روایت تحقیقاتی ٹیموں کی جائے وقوعہ پر آنے جانے کا سلسلہ جاری دوسری جانب تقریباشہدا کے تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے شہدا کا تعلق مستونگ کے علاقے درینگڑھ کانک کردگاپ آشخان کھڈکوچہ دشت غنجہ ڈھوری لکپاس ببری اور دیگر نواحی علاقوں سے تھا مستونگ کا فضا سوگ وار تیسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی دہشت گردی سے ہر طرف خوف کا ماحول سیکورٹی ہائی الرٹ جائے وقوعہ تاحال سیل رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز بی اے پی کے مرکزی رہنما و پی بی 35 سے نامزدامیدوار نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے انتخابی جلسہ میں زوردار خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سرکاری اعداد شمار کے مطابق نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی سمیت 149 افراد شہید ہوئے جبکہ 186 زخمی ہوئے تاہم سانحہ کے دوران بیشتر ایسے شہدا تھے جن کو انکے لواحقین جائے وقوعہ سے خود اٹھا کر گھروں کو لے گئے جو انتظامیہ اور ہسپتالوں میں رپورٹ ہی نہیں ہوئے مگرچارروز گرزنے کے بعد بھی سانحہ کے اصل محرکات اور نوعیت کا تعین نہ ہوسکا حسب معمول ہر سانحہ کے بعد اعلٰی سطح پر تحقیقات مذمتوں تعزیتوں اشک شوئی کا سلسلہ جاری ہے سانحہ کو چار دن گزرنے کے باوجود علاقے کا فضا سوگوار ہے اور روزانہ کوئی نہ کوئی تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ کا مختلف زاویوں سیمعائنہ کر کے چلے جاتے ہیں مگر اب تک انکی تحقیقات کوئی خاص نتیجہ پر نہ پہنچ سکیں حالیہ دہشت گردی کی بدترین صورتحال سے لوگوں میں ایک بار پھر خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے دریں اثناء سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کاسوئم آج ادا کیا جائے گاسوئم کے موقع پر سراوان ہاؤس میں قرآن خوانی ہوگی بعد ازاں لنگرتقسیم کیا جائے گاتمام دوست و احباب و بہی خواہوں سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔ دریں اثناء سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے ایصال ثواب کے لیے سراوان ہاؤس میں تعزیت کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا گزشتہ روز چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی ،شہید نواب زادہ سراج خان رئیسانی کے فرزند میر جمال رئیسانی و خاندان کے دیگر افراد سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،فرحت اللہ بابر ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی ،جسٹس ہاشم کاکڑ ،جسٹس کامران ملاخیل،جسٹس اعجاز احمد ،نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو ،سابق سینیٹر سردار فتح محمد حسنی ،سینیٹر انوار الحق کاکڑ،معروف قانون دان علی احمد کرد ،ہادی شکیل ایڈووکیٹ،مولانا محمد خان شیرانی،نگران صوبائی وزیر عنایت کاسی ایڈووکیٹ،نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی ،افغان قونصل جنرل وحید اللہ مومند،ڈی جی گوادر پورٹ دوستین جمالدینی ،سابق چیف سیکریٹری بلوچستان احمد بخش لہڑی ،نسیم لہڑی ،روزی خان بڑیچ،حافظ حمد اللہ،سابق وفاقی وزیر چنگیز جمالی ،محمد اکبر،ابراہیم مینگل،ایڈیشنل آئی جی پولیس جہانگزیب جوگیزئی ، ملک نعیم بازئی ، سعید اللہ کاکڑ ڈی ایس پی ژوب،ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ،ہمایوں ترین ایڈووکیٹ،طارق علی ایڈووکیٹ،باقر بختیار ایڈووکیٹ،ذوالفقار علی ایڈووکیٹ،ایم ایس ڈی کے عبدالغفار خان رئیسانی،ناصر ہزارہ،کاظم ہزارہ ، عباس لہڑی ،محمد ارشد عزیز ایڈووکیٹ،عبدالرحیم کاکڑ ایڈووکیٹ،ایس پی سریاب نور احمد رند ،ڈی ایس پی شالکوٹ عبدالرزاق شاہوانی،ایس ایچ او شالکوٹ قادر قمبرانی،نور محمد دمڑ ، حکیم لہڑی ،لیاقت لہڑی ،محمد اکرم بنگلزئی،چنگیز بلوچ،میر گوہر مینگل،سردار ظفرمحمد حسنی ،سعد اللہ شاہ،حبیب اللہ شاہ،حاجی ہاشم نوتیزئی ، مولانا رمضان مینگل،سید علی محمد شاہ کرانی،سید قاسم شاہ دوپاسی ، عبدالسلام شاہ ، سید ضمیر احمد شاہ ، سردار زادہ محمد اسلم رستم زئی رئیسانی،در محمد بلوچ،احمد محاذ ، اقبال زہری ،سیکریٹری عصمت اللہ کاکڑ،رئیس غلام حیدر،حاجی محمد قاسم شاہوانی،پرنس آغا عمر احمد زئی ،سردار زادہ سخی جان سمالانی ، اسحاق ذاکر شاہوانی ، سردار سرور بڑیچ،شیر احمد بنگلزئی ،حاجی رمضان اچکزئی ، عبدالباقی لہڑی ،عبدالواحد بندیگ،نوابزادہ شادین شاہوانی،حاجی عبدالعزیز شاہوانی،میر منیر احمد شاہوانی،یعقوب بلوچ،نذیر احمد بلوچ،غلام دستگیر ،ملک سلطان دہپال،میر احواد خان مری،ٹکری عبدالحمید بنگلزئی،گنیش لعل راجپوت،ڈاکٹر عزیز لہڑی،ملک علی محمد لہڑی ، سیال کاکڑ ایڈووکیٹ،اختر حسین لانگو،ملک داد قمبرانی،غفار قمبرانی،عبداللہ سنجرانی،حاجی شمس الدین رند،سردا رعاطف سنجرانی،میر احمد چلتن وال،حاجی جمعہ خان بادینی ، فاروق خلجی،سردار عاصم سرپرہ،عبدالرحمان بازئی ،سابق چیف انجینئر ماما محمد خان،سردار زادہ میر جاوید لہڑی،چیف ایگزیکٹو آفیسر عطاء اللہ ،یوسف نوتیزئی ،ڈی آئی جی سبی ڈویژن ملک سلیم لہڑی ،میر ظفر اللہ شاہوانی،اسلم بلوچ،میر محمد ایوب سمیت ٹریڈ یونینز،وکلاء تنظیموں،مختلف محکموں کے سیکریٹریز ،سرکاری افسران ،سیاسی و قبائلی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے سراوان ہاؤس جاکر شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے ایصال ثواب کے لیے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ترجمان سراوان ہاؤس کے مطابق شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی رسم سوئم آج سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ادا کی جائے گی اس موقع پر قرآن خوانی ہوگی اور لنگر تقسیم کیا جائے گاتمام دوست ، احباب و بہی خواہوں سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔بلوچستان بار کونسل کی کال پرسانحہ مستونگ ، پشاور اور بنوں واقعے کیخلاف ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی وکلاء کی ہڑتال، تمام عدالتی کاروائیوں کابائیکاٹ کیاگیا، وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث مختلف کیسزمیں پیشرفت نہ ہوسکی، سماعتیں معطل ہونے کے سبب دوردراز سے آئے ہوئے سائلین مشکلات سے دوچار رہے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں وکلاء نے سوموار سے تین روزہ سوگ اور تمام عدالتی کاروائیوں سے مکمل بائیکاٹ کااعلان کیا، سوموار کے روز وکلاء نے تمام عدالتی کاروائیوں کابائیکاٹ کیا، کچہری سمیت بلوچستان ہائی کورٹ اور صوبے کے دیگر اضلاع کے ماتحت عدالتوں میں کاروائیاں معطل رہیں،عدالتی بائیکاٹ کے باعث مختلف کیسز میں پیشرفت کاعمل رک گیا جبکہ وکلاء کی عدم پیشی کے باعث مختلف کیسوں کی سماعتیں معطل ہونے کے باعث صوبے کے دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین بھی مشکلات سے دوچار رہے،روزنامہ 92سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان بار کونسل ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کاکہناتھا کہ سانحہ مستونگ، پشاور اوربنوں واقعے کیخلاف آل پاکستان بار کونسلز بشمول گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد بارکونسل نے بھی آج ملک بھر میں تمام عدالتی کاروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا،اور یہ ہڑتال بدھ کے روز تک جاری رہے گی اور تمام عدالتی کاروائیاں معطل رہیں گی،انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ میں بے گناہ لوگوں کی شہادتیں افسوسناک ہیں، پشاور اور بنوں میں سیاسی رہنماؤں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری واقعات میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔