دشمن انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہاہے ، نواب ثناء اللہ زہری

  • July 16, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 144 Views

خضدار(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان پی بی 38سے پارٹی کے نامزد امیدوار نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ملک اس وقت جس صورتحال سے گزرہاہے ایسے موقع پرپوری قوم کو وحدت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانا ہوگا ،بلوچستان، کے پی کے اور ملتان میں دھماکے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہورہے ہیں دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہاہے ، سانحہ مستونگ کا واقعہ دلخراش اور دل دہلانے والا تھا ، جسے بلوچستان کے عوام مدتوں بھول نہیں پائیں گے ،ان خیالات کا اظہار خلق جھالاوان خضدار میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خضدار سٹی کے صدر منیراحمد قمبرانی ، مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری چیف محمد نور قلندرانی و دیگر بھی موجو دتھے ۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ بلوچستان ، خیبر پختونخواہ اور ملتان میں بم دھماکے اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،دشمن ملک میں انارکی پھیلانے اور انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہاہے ، اس طرح کی سازشوں کو ملکر پوری قوم کو ناکام بنانا ہوگی ۔ سانحہ مستونگ کا واقعہ صرف چند خاندانوں کا نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ، یہ ہمارے فرزند ہمارے عظیم سپوت تھے جو ہم سے جدا کیئے گئے ، اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ شہداء کی مغفرت اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے۔