فرنٹےئر کور بلوچستان کی آپریشن رد الفساد کے تحت کوئٹہ اور سبی میں کارروائی ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

  • July 16, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 287 Views

کوئٹہ(اے این این)فرنٹےئر کور بلوچستان کی آپریشن رد الفساد کے تحت کوئٹہ اور سبی میں کارروائی تخریب کاری کے منصوبے ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹےئر کور بلوچستان نے آپریشن رد الفساد کے تحت کوئٹہ اکے علا قے مشرقی بائی پاس اور سبی کے علا قے کلگری دامان اور غازی کے پہاڑوں میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا فرنٹےئر کور بلوچستان نے سبی کے علا قے کلگری دامان اور غازی کے پیچیدہ اور دشوار گزار پہاڑوں میں دہشتگردی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے 8کلو بارودی مواد‘15عدد ڈیٹونیٹرز ‘4عدد ایس ایم جیز‘3رائفل ‘6عددہینڈ اینڈ گرنیڈز مواصلاتی آلات اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کر کے قبضے میں لے لیا جبکہ کوئٹہ کے علا قے مشرقی بائی پاس پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈ سے 3عدد ایس ایم جیز ‘2عدد پسٹل بمعہ رواؤنڈز برآمد کر کے قبضے میں لے لیا سیکورٹی فورسز کی جانب سے تفتیش کادائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مالک مکان کی تلا ش جاری ہے تاہم ایف سی کی بروقت کارروائی کرنے سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا مزید کارروائی کی جارہی ہے