مشکے و گردونواح میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش،بجلی کے کھمبے اور درخت اُکھڑ گئے

  • July 16, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 267 Views

خضدار(نامہ نگار)آواران کی تحصیل مشکے و گردونواح میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش،بجلی کے کھمبے اور درخت اُکھڑ گئے،کچے مکانات کو نقصان،فصلیں تباہ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد اور آذان دیتے رہے۔مشکے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مشکے و گردو نواح کے علاقوں میں طوفانی اور خوفناک ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے کھمبے اور درخت اُکھڑ گئے جبکہ مٹی سے بنے کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔اطلاعات کے مطابق خوفناک ہواؤں کی اور تیز بارش کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے اور بلند آواز میں آذانیں دیتے رہیں۔بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کھجور کی فصل سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ شورش زدہ علاقہ مشکے میں لوگوں کا واحد دارومدار کھجور کی فصل اور زراعت پر ہے۔تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے سے مشکے کی مقامی آبادی کے معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے