زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ ، داؤد اچکزئی زخمی

  • July 16, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 201 Views

قلعہ عبداللہ (نامہ نگار)قلعہ عبداللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی21 سے نامزد امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی کے مہمان خانے پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابقہ سینیٹر داؤد خان اچکزئی جبکہ انجینئر زمرک خان اچکزئی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی علاقے میں خوف وہرا س پھیل گیا تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ جنگل پیر علیزئی میں عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی بی21 سے نامزد امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی اور با چا خان مرکز میں رات گئے مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر اندر گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر وسابق سینیٹر داؤ د خان اچکزئی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جن کی ہاتھ پر دو گولیاں لگی ہے تا ہم حالت خطرے سے بتائی جاتی ہے واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کی زبردست اولسی حمایت سے کچھ قوتیں خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پراُتر آئے ہیں مرکزی نائب صدر داؤد خان ایڈووکیٹ اور منور خان اچکزئی پر حملے اسی سلسلے کی کڑیاں میں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فکر با چا خان کے پیرو کار ، لشکر ولی خان کے متوالے عوامی نیشنل پارٹی کے نڈر کارکن اس طرح کے بھونڈے عملیات سے بخوبی وقف ہے پارٹی اقتدار کے ایوانوں میں ہو یا پھر اپنے اولس کے درمیان ہو ہم نے ثابت کیا کہ ہم ہی پشتونخوا وطن اور پشتون اولس کے حقیقی نمائندے ہیں پشتونخوا ، پشتونخوا قبائل انضمام ہمارے ہی کاوشوں اور جہد کے بدولت ممکن ہوا اور انشاء اللہ آپ کا اعتماد رہا تو یہاں کے پشتون بیلٹ اور پشتونخوا ایک وحدت میں رہ کر دم لیں گے قوم اور مذہب کے نام لہواؤں کا مقصد کرپشن کمیشن اور قبضہ گیری کے سوا کچھ نہیں25 جولائی کو تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود جیت سر خ پرچم اور فکر با چا خان کی ہو گی۔