فریضہ سمجھ کر عوامی حقوق کا تحفظ کررہے ہیں، پشتونخوامیپ

  • July 16, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 95 Views

چمن ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پی بی23چمن سے پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ کو جمہوری قوتوں کی صف میں اہم مقام حاصل ہے ، پارٹی نے کبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ، عوام کی حقوق کا تحفظ اور خدمت کو فریضہ سمجھ کر ادا کررہے ہیں ،عوامی خدمت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہونیوالے اسے تعصب وتنگ نظری کانام دے رہیں۔ عوام 25جولائی کو پارٹی کے انتخابی نشان ’’درخت ‘‘ پر مہر ثبت کریں اور ان عناصر کی بدگمانی اور بوکھلاہٹ کا جواب اپنے قیمتی ووٹ سے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی رحمن کہول ، کلی حاجی محمد رسول میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی سیف اللہ خان ، حاجی عبدالعلیم پہلوان، حاجی جمال ، عبدالقیوم خدکو، حاجی اخلاص ، حاجی روزی الدین رحمانی اور حیات خان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ ہمیشہ ہر ظالم وجابر آمر کے سامنے ڈٹی رہی اور اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ بازی نہیں۔ کیونکہ ملک کی ترقی وخوشحالی جمہور پر منحصر ہے اور پشتونخوامیپ نے جمہوریت کی بحالی اور آمریت کی روک تھام کیلئے تاریخی جدوجہد کی اور اس راہ میں قربانیاں دی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک کے جمہوری قوتوں کی صف میں پشتونخوامیپ کو ایک اہم مقام حاصل ہے ۔محترم محمود خان اچکزئی کی رہبری میں پشتونخوامیپ نے ہر پلیٹ فارم پر جمہوری اور پرامن جدوجہد کے ذریعے اپنی تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے بلا امتیاز تمام عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھا اور ان کے قومی حقوق کی تحفظ اور اس پر واک واختیار کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اس کیلئے جدوجہد اور اقدامات کےئے ۔ لیکن سیاسی جماعتوں کے بعض عناصر کو یہ خدمت ہضم نہیں ہورہی ہے جس کے باعث وہ آئے روز منفی پروپیگنڈوں اور دروغ گوہی کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے میں اخباری بیانات کا سہارا لے رہے ہیں۔ لیکن غیور عوام 2013کی طرح اس بار پھر ان عناصر کو بدترین شکست سے دوچار کرکے پشتونخوامیپ کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیگی اور 25جولائی کو پارٹی کے انتخابی نشان ’’ درخت ‘ ‘پر مہر ثبت کرے قوم دوستی ، وطن دوستی ، جمہوریت پسندی کا ثبوت دینگے ۔