بلوچستان ،مختلف واقعات میں6افراد جاں بحق ،بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

  • July 14, 2018, 12:10 am
  • National News
  • 395 Views

کوئٹہ (کرائم رپورٹر+نامہ نگاران ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجگور میں بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا اطلاعات کے مطابقپنجگور کے علاقے وشبود میں ایک شخص طاہر نے گھریلو ناچاقی پرلوہے کے سریے سے وار کرکے اپنے والد خدا رحم کو ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔نصیر آباد کے علاقے گوٹھ گل محمد جتک میں نامعلوم مسلح نے ایک گھر پر حملہ کرکے شدید فائرنگ کی جس کے باعث دوافراد میرمحمد اورمحمد اسماعیل موقع پر ہی جانبق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ھونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس جاے وقوعہ پر پنچ کرمقتولین کی لاشوں کو قبضے میں لیکرمنجھوشوری اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا پولیس نے کے مطابق واقعہ کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے واقعہ کے بارے میں مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔بولان کے علاقے ڈھاڈرمیں گاؤں غلام بولک میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے عیسی خان ولد مشتا خان جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے لیویز نے لاش کوتحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا مزید کاروائی جاری ہے ،خضدار میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصاد م کے نتیجے میں دو افراد عاشق علی باجوئی اور محمد عارف باجوئی موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ دو افراد عبدالصمد اور عبدالقدیر زخمی ہوگئے ۔ جہیں ٹیچنگ ہسپتال خضدا رپہنچایا گیا ۔