باہمی تنازعات سے پشتون علاقے پسماندہ رہ گئے ، اصغر اچکزئی

  • July 14, 2018, 12:10 am
  • National News
  • 92 Views

گلستان (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گزشتہ چار عشروں سے جاری جنگ و جدل قتل و قتال سے ہمارے اقدار اور روایات بھی بری طرح مسخ کر دیئے گئے ہزاروں سال پہلے ’’جرگہ مرکہ ننواتے‘‘ برادر قبیلوں کے درمیان رنجش ختم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتے تھے آج ایک سازش کے تحت پشتونوں کو آپس میں دست و گریباں کر دیا گیا جس کے نتیجے میں خوشحال ترین گلستان اور اس کے عوام زندگی کی تمام خوشیوں سے محروم اور اجیرن زندگی گزارنے پر مجبور ہیں باچا خان کے ادنیٰ پیروکار کی حیثیت سے اپنی بساط کے مطابق جہاں رنجش پائی جاتی ہے انسانیت کی فلاح و بہبود کی خاطر بغیر کسی لالچ کے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان کی حاجی افضل سلیمان خیل میں منعقدہ قتل کے تصفیہ کے موقع پر ’’ننواتے جرگہ‘‘ سے خطاب کے دوران کیا یاد رہے کہ عشے زئی اور سلیمان خیل قبیلے کے درمیان قتل کا تنازعہ چل رہا تھا ننواتے مرکے سے حاجی عبدالشکور خان غیبزئی ‘ مفتی عبدالسلام کاکڑ ‘ نصیب اللہ جمالزئی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ قبیلوں کے درمیان جاری خونریز تنازعات میں سینکڑوں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس سے علاقہ گلستان ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار رہاہے اور برادر قبیلے ایک دوسرے کے علاقوں میں آمدورفت سے قاصر ہیں تعلیم‘ صحت اور دیگر سہولیات زندگی ناپید ہو چکیں انہوں نے علماء حق قبائلی معتبرین سیاسی جماعتوں اور نوجوانوں کو آوازدی کہ وہ اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ نفرتوں رنجشوں کا خاتمہ ہو سکے دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 263 قلعہ عبداللہ اصغر خان اچکزئی ‘ این اے 262 نامزد امیدوار نظام الدین کاکڑ پی بی 22 ‘ گلستان ڈاکٹر صوفی اکبر کاکڑ ‘ پی بی 19 عبدالباری کاکڑ ‘ پی بی 20 سید عبدالباری آغا ‘ پی بی 6 ہرنائی زیارت عبدالباری ترین نے چمن گلستان ‘ خانو زئی ‘ شادیزئی ‘ ہارو میں اولسی جرگوں ‘ حمایت کرنے والوں اور شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوام کی خدمت کرتی رہے گی گزشتہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی اگر پشتون اولس نے اعتماد بخشا تو یہاں کے حل طلب مسائل پہلی فرصت میں حل کئے جائیں گے ۔