مستونگ خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 186افراد زخمی ہیں، ڈٖپٹی کمشنر قائم لاشاری

  • July 14, 2018, 12:10 am
  • National News
  • 147 Views

کوئٹہ(این این آئی) مستونگ کے علاقے میں دو روز قبل ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 186افراد زخمی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری نے بتایا کہ مستونگ بم دھماکے میں ابتک 149افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں نوابزادہ سراج خان رئیسانی ولد نواب غوث بخش رئیسانی،حاجی عزیز اللہ ،محمدآصف ،ابوزر،عبدالسلام ،علاؤ الدین ، عبیداللہ ،نصیب اللہ ،وزیر،عزیز اللہ ، ثناء اللہ ، عبدالحق،محمد رحیم ،رحیم الدین ،سفیر احمد،میرعالم ،بشیراحمد،عزیز اللہ ، سعد اللہ ، محمد قاہر،میر بات ،ثناء اللہ ،غلام فاروق،مولاداد ، امان اللہ ، فضل اللہ ، بشراحمد ،ثناء اللہ ، عبدالنبی،محمد ہاشم ،بشیراحمد ،داد محمد،نذیراحمد،حبیب اللہ ، حاجی عثمان ،عبدالباقی ،شیراحمد،علی احمد،نجیب اللہ ،عین الدین،ولی محمد،حافظ ہدایت اللہ ،نواب خان،خیراللہ ،امان اللہ ، عبداللہ ،حبیب جان،محمد الیاس، جمیل احمد،کمال الدین،جلیل احمد،فتح محمد،نذرمحمد،عبدالرازق،عبدالستار،عدنان،جمال الدین،منیراحمد،خیراللہ ، محمد یونس،ظہورشاہ ،سلطان دین،ضیاء الرحمن، حق نواز،نیک محمد،رشیداحمد،محمد اسحاق،امان اللہ ،منظوراحمد،بابو نور، محمد رمضان،عبدالفتح ، کبیر،نجیب اللہ ،خالد حمید، عزت اللہ ،زین العابدین، شاہ زیب،شمس الدین،حاجی خدائے رحیم ، مولا بخش ، محمد رمضان،غلام محی الدین،نیاز اللہ ، محمدرحیم،جالب،عبدالمطلب،فاروق ، صفیع اللہ ،قاہر جان ولدساول خان ،محمد عمرولدکریم،قاہر جان ولد محمد یوسف،محمد عمر ولد رضا محمد،موسیٰ ،عطااللہ ، نظام الدین،معراج الدین، حمیداللہ ،سیف اللہ ،نذرگل ، لعل محمد،سرور،ظریف خان ،جہانزیب،امان اللہ ،دوست محمد،عبدالسلیم ، نیاز محمد،جلال الدین، محمدولد محمداکبر،محمد ولد عبدالباقی ،محمداسماعیل،محمد ظفر،نوراحمد،محمد، رمضان ،غلام نبی،میرعبدالقادر،میر عبدالرحیم،نوراحمد،شبیراحمد، محمد علی،طاہر احمد، گوہر خان،نیک محمد،جمیل،عمر،شاہ نواز،خالد،علی نواز،احمد اللہ ،میر باز،محمد گل،غلام الدین،عبدالمالک،محمد عمر،عبدالباری، محمد الیاس،امام الدین، شمس الدین، غلام فاروق ،شیراحمد،احسان اللہ ،غلام فاروق ، نظام الدین، محمد وفا،امام بخش اور محمد اسماعیل شامل ہیں جبکہ 186افرادزخمی ہوئے ہیں جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ڈی سی مستونگ قائم خان لاشاری نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 18افراد کی میتیں انکے لواحقین ہسپتال نہیں لائے تھے تاہم دھماکے کے شہدا اور زخمیوں کا ڈیٹا مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خود کش دھماکے میں شہد ہونے والے افراد کے لواحقین معاوضے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔