نوابزادہ سراج رئیسانی اور انکے ساتھیوں کا خلاء جلد پورا نہیں ہوگا ،جام کمال

  • July 14, 2018, 12:09 am
  • National News
  • 249 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر میر جام کمال خان عالیانی نے کہاہے کہ ہم تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان کے مشکور ہیں کہ اس دکھ کی گڑی میں ہمارے پاس آکر نوابزادہ سراج رئیسانی شہید کی فاتحہ خوانی کی اورہمارے ساتھ ہمدردی کی ،ہم ان کے مشکور ہیں ،انہوں نے یہ بات اتوار کے روز پارٹی دفتر میں تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران کی آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ نوابزادہ سراج رئیسانی اور انکی ساتھیوں کی جو شہادت ہوئی ہے اس کا خلاء جلد پورا نہیں ہوگا ،ہم انکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انکی شہادت سے جو نقصان ہواہے وہ صدیوں تک پورا نہیں ہوسکے گا ،ہم انکے شہادت پر بہت رنجیدہ ہیں اور غم میں ڈوبے ہوئے ہیں ،انہوں نے جو قربانیاں دی ہے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،یہ بہت بڑا سانحہ تھا اور اسے نہیں بھول سکتے ہیں ،اس سانحے کے باوجود انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ہم ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں ،جمہوریت کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکے گا ،اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ ،طاہر محمود ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی ،میر محمد اسماعی لہڑی ،میر بنگل مری ،چوہدری شبیر خلیل جارج ،آغا عمر احمد زئی ،بشری رند ،ثناء درانی ودیگر خواتین اور پارٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے ۔