پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،سرداریار محمد رند

  • July 14, 2018, 12:09 am
  • National News
  • 149 Views

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی بلوچستان کو تعلیمی اور صحت کی سہولیات سے آراستہ کریں گے بلوچستان کی غربت اور بے روزگاری ختم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے یہ بات انہوں نے ٹکری ترک علی لاہورزئی جتوئی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر ٹکری ترک علی لاہورزئی جتوئی کا کہنا تھا کہ سردار یارمحمد رند کا ڈھاڈر کی سیٹ پر انتخابات میں حصہ لیناایک جرات مندانہ اقدام ہے ہم انکی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور سرداریار محمد رند کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سرداریارمحمد رند نے ٹکری ترک علی لاہورزئی جتوئی کی پاکستان تحریک انصاف اور رند پینل میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ علاقے کی بہتری اور عوام کی خدمت کیلئے اپنی ساری توانائیاں بروئے کار لائیں گے اورعلاقے کو ایک بہترین اور مثالی علاقہ بنائیں گے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے سردار سرفراز خان ڈومکی سے ملاقات کی اور پی بی 7پرانکی مکمل حمایت کا یقین دلایاسردار یارمحمد رند کا کہنا تھا کہ سردارسرفراز خان ڈومکی کے پاس یہ دعوت لیکر آیا تھا کہ پی بی 7پر ہماری حمایت کی جائے سردارسرفراز ڈؤمکی کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں اوران تعلقات کو دیکھ کر ہم نے پی بی 7پرتحریک انصاف بلوچستان کے امیدوار کو دستبردار کرنے کا فیصلہ کیااور سردار سرفراز ڈومکی کی مکمل حمایت کریں گے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی میر سردار خان رند اور دیگر بھی موجود تھے۔