عوام سازشی عناصر کیخلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ، پشتونخوامیپ

  • July 14, 2018, 12:08 am
  • National News
  • 70 Views

؂قلعہ سیف اللہ(نامہ نگار )کارکن پشتونخوامیپ کے انتخابی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں سازشی عناصر کی سازشوں کیخلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں سابقہ دور میں پشتونخوامیپ نے جو کارکردگی دکھائی وہ عوام کیلئے تسلی بخش ہے ہر شعبہ زندگی میں عوام کی بھر پور خدمت کی جو کہ کوئی احسان نہیں بلکہ انکا حق ہے بلوچستان کے غیور عوام پشتونخوامیپ کی کارکردگی کوتمام جماعتوں کے حکومتی ادوار سے موازنہ کرسکتے ہیں اور اپنا فیصلہ زئی وخیلی سے بالا تر ہوکر کرینگے پشتونخوامیپ کو امید ہے کہ بلوچستان خصوصاً قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے غیور عوام وباشعور وطن دوست قوم دوست عوام 25جولائی کو درخت پر مہر لگا کر پشتونخوامیپ کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کریں ان خیالات کا پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر سینیٹرعثمان خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری حلقہ پی بی 03قلعہ سیف اللہ کم مسلم باغ کے امیدوار نواب یاز خان جوگیزئی حلقہ این اے 257قلعہ سیف اللہ کم ژوب وشیرانی کے امیدوار چئیرمین اللہ نور سعید اکبر کاکڑ کمال خان خودیزئی اور دیگر نے کلی عبدالکاریز میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فیض اللہ کاکڑ کے رہائشگاہ پر انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی نے اپنے سابقہ دور میں عوامی خدمت کی جو کارکردگی دکھائی وہ عوام کیلئے تسلی بخش ہے اور بالخصوص قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں جوترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی مثال ماضی میں ملتی حالانکہ اس کے باجود کہ 2013 میں اس حلقے سے ہمارا کوئی امیداور کامیاب نہیں ہوا جو کام پشتونخوا میپ نے یہاں کیا ہے وہ کام یہاں سے منتخب شدہ امیدوار نے بھی نہیں کیا ہمارے امیدواروں نے بلا کسی تفریق بلا زئی وخیلی بلا رنگ ونسل جنوبی پشتونخواہ وطن میں ریکارڈ ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے اور اب بھی بہت سے ترقیاتی کام زیر تعمیر ہیں۔