سانحہ مستونگ کے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں جو عام انتخابات کا التوا چاہتے ہیں ،عمران خان

  • July 14, 2018, 12:07 am
  • National News
  • 91 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر+نیوز ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ کے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں جو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کا التوا چاہتے ہیں الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے، دہشت گردی کے خوف سے تحریک انصاف جلسے منسوخ نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کوئٹہ کے دورے کے موقع پر سی ایم ایچ میں سانحہ مستونگ کی زخمیوں کی عیادت کر نے کے بعد کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال ، مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ،طاہر محمود تحریک انصاف کے قاسم خان سوری، نوابزادہ شریف جو گیزئی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ کا واقعہ انتہائی دردناک اور افسوسناک واقعہ ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سانحہ مستونگ کے واقعہ نے انتخابی مہم پر منفی اثرات مرتب کر دیئے مگر تمام تر حالات کے باوجود انتخابی مہم جاری رہے گا انہوں نے کہا ہے کہ جن لوگوں پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں ان کے ساتھ نہیں مل سکتے اور اقتدار میں آنے کا فائدہ ہی کیا جب منشور پر عمل نہ ہو سانحہ مستونگ کے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں جو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کا التوا چاہتے ہیں عمران خان نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے، دہشت گردی کے خوف سے تحریک انصاف جلسے منسوخ نہیں کرے گی ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقصد خوف پھیلانا اور الیکشن سبوتاژ کرنا ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پورے ملک کو اکٹھا ہونا پڑے گا اور پولیس کو دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے بڑا کردار ادا کرنا پڑے گاعمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس کی وجہ سے ملک مقروض ہوگیا، پیسے کی قدر میں کمی ہوئی اور ملکی معیشت دیوالیہ ہوگئی سانحہ مستونگ سے پورا پاکستان تکلیف میں ہے اور اس واقعے میں 200 سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اتنے بڑے دہشتگردی کے واقعے کے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں اور اس دہشت گردی کا مقصد انتخابات کو متاثر کرنا اور لوگوں میں خوف پھیلانا ہے ملک دشمن عناصر کا مقصد ہے کہ وہ دہشت گردی پھیلائیں اور اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجائیں اور اسی لیے یہ سب کیا جارہاانہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے اور شاید اسی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سازش کے تحت ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم جمہوری انداز سے ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بقاء ترقی وخوشحالی کے لئے مل کر کام کرے نوابزادہ میر سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی اور سچے محب وطن تھے دشمنوں نے ان کو ہم سے جدا کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں جو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کا التوا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے، دہشت گردی کے خوف سے تحریک انصاف جلسے منسوخ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا، دہشت گردی کا مقصد خوف پھیلانا اور الیکشن سبوتاڑ کرنا ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پورے ملک کو اکٹھا ہونا پڑے گا اور پولیس کو اسے شکست دینے کے لیے بڑا کردار ادا کرنا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس کی وجہ سے ملک مقروض ہوگیا، پیسے کی قدر میں کمی ہوئی اور ملکی معیشت دیوالیہ ہوگیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف دھاندلی میں ملوث رہے اور انہیں ٹھیک ڈر لگ رہا ہے کیونکہ وہ انتخابات میں بری طرح شکست کھائیں گے۔