سانحہ مستونگ حکومت وقت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، سرداراختر مینگل

  • July 14, 2018, 11:34 pm
  • National News
  • 333 Views

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے انتخابی جلسوں اورکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر انتخابی مہم ،منعقدہ تمام پروگرامز، جلسے نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت سینکڑوں افراد کی شہادت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے سوگ میں منسوخ کر دیئے گئے ہیں پارٹی کی جانب سے پہلے ہی نواب اسلم رئیسانی ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سمیت دیگر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے بیان میں مزید کیا گیا ہے کہ نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت سینکڑوں بلوچ فرزندوں کی شہادت کسی المیہ سے کم نہیں پارٹی نے ہمیشہ ایسے واقعات کی مذمت کی ہے حالیہ دنوں میں تواتر کے ساتھ واقعات کا رونما ہونا ، انسانی جانوں کا ضیاع کسی المیے سے کم نہیں اور حکومت وقت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مرکزی و صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ، اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی شہداء کو بلند درجات عطاء اور زخمیوں کو جلد صحت دے -