نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت130شہداء نمازجنازہ کے بعد سپردخاک

  • July 14, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 158 Views

کوئٹہ +مستونگ(سٹاف رپورٹر+نامہ نگار)مستونگ میں شہید ہونیوالے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کی نماز جنازہ موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی نماز جنازے میں چیف آر می اسٹاف ، گورنر بلوچستان ، وزیراعلیٰ بلوچستان ، کمانڈر سدرن کمانڈ ، چیف جسٹس بلوچستا ن سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ہزاروں افراد نے شر کت کی نوابزادہ میر سراج رئیسانی کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں مستونگ، کانک میں ان کی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اس وقت رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر سراج رئیسانی شہید کے انتخابی مہم میں خودکش حملے میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی سمیت 130 افراد شہید جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو ئے تھے گزشتہ روز موسیٰ اسٹیڈیم میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید با جوہ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، نگران وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ، چیف جسٹس آف بلوچستان محمد نور مسکانزئی، نگران وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال ، بانی سعید ہا شمی، نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کے بھائی نواب اسلم خان رئیسانی، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، نوابزادہ امین رئیسانی،منظور احمد کاکڑ، ان کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک عبدالولی کاکڑ، ڈاکٹر جہانزیب جمالد ینی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء انجینئر زمرک خان اچکزئی، سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی، رشید خان ناصر، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر کبیر محمد محمد شہی، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء روزی خان کاکڑ، طاہر محمود، احمد نواز بلوچ سمیت ہزاروں قبائلی وسیاسی عمائدین اور بڑی تعداد میں لو گوں نے شرکت کی بعد میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کو ان کے آبائی گاؤں کانک میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔خودکش حملے میں شہید ہونیوالے130 افراد کومستونگ کے مختلف قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیادوسری جانب ساراوان ہا ؤس میں لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں نواب اسلم رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سمیت دیگرعمائدین موجود ہیں آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم انجم اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی ساراوان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے نواب اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی سے سانحہ مستونگ پراظہار افسوس کیا بلوچستان حکومت اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے دو اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا اور قومی پرچم سرنگوں رہے مستونگ ، کانک اور درینگڑھ میں خودکش حملے کے بعد تمام دکانیں بند رہے اور صوبے بھر میں تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی سر گرمیاں معطل کر دی وکلاء بلوچستان کے تنظیموں کی جانب سے سانحہ مستونگ کے واقعہ کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں گزشتہ روزخودکش حملے میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی سمیت 130 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے سانحہ میں زخمی ہونے والوں میں سے 70 کے قریب افراد سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے اس سانحے پر دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اس سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے مستونگ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کا سلسلہ گذشتہ رات سے درینگڑھ اور قرب و جوار کے علاقوں میں شروع کیا گیا تھا اور تمام افراد کی تدفین کر دی گئی نوابزادہ سراج رئیسانی کو سنہ 2011 میں بھی مستونگ میں 14 اگست کی مناسبت سے ایک تقریب کے دوران بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ خود تو محفوظ رہے تھے تاہم اس میں ان کے بڑے بیٹے میر حقمل رئیسانی سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے لیویز حکام کے مطابق مستونگ خودکش حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا، تاہم ضروری کارروائی کے بعد مقدمہ لیویز تھانہ درینگڑھ میں درج کیا جائے گا دوسری جانب لیویز حکام کے مطابق درینگڑھ میں خودکش حملے کے مقام کو محفوظ کرلیا گیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں حکام کے مطابق تحقیقات کے لیے پنجاب سے فرانزک لیبارٹری کی خدمات حاصل کی جائیں گی پاکستان بار کونسل کی جانب سے سانحہ مستونگ اور بنوں کی مذمت کرتے ہوئے 2 دن کے سوگ اور ایک دن کی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کامران مرتضی کے مطابق ملک بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔کامران مرتضی نے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے ان واقعات کی شدید مذمت کی یورپی یونین، امریکا، سعودی عرب اور دیگر ملکوں نے مستونگ میں انتخابی جلسے کے دوران خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔یورپی یونین نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملوں کی مکمل تفتیش کی اشد ضرورت ہے امریکی محکمہ خارجہ نے بھی پاکستان میں انتخابی جلسوں میں خودکش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے پاکستانی عوام کو جمہوری حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ دھماکوں میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں دوسری جانب سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مستونگ میں دھماکے کو دہشت گردی اور انتہاپسندانہ عمل قرار دیتے ہوئے یقین دلایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف مہم میں سعودی عرب، پاکستان سے مکمل تعاون جاری رکھے گا۔
انٹر وٹو
کوئٹہ واندرون بلوچستان(سٹاف رپورٹر+نامہ نگاران )مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں نوازادہ سراج رئیسانی ودیگر130افراد کی شہادت کیخلاف بلوچستان بھر میں فضاء سوگوار ،شہر شہر احتجاجی مظاہروں ریلیوں اور تعزیتی اجتماعات کا انعقاد وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ،تفصیلات کے مطابق سانحہ مستونگ کے بعد بلوچستان بھر کی فضاء ہفتے کے روز بھی سوگوار رہی ،سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا جبکہ کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ رہی ،شہر بھر میں حفاظتی انتظامات اور وی وی آئی پی موومنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے 35سو اہلکاروں پر مشتمل اضافہ نفری تعینات کی گئی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس ،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے گشت میں اضافہ کردیا گیا جبکہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر بھی آنے وجانیوالے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی ،سانحہ مستونگ کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں فضاء سوگوار رہی ،کاروباری مراکز بند ،سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم رہا تفصیلات کے مطابق مستونگ میں گزشتہ روز ہونیوالے خودکش دھماکے میں 130افراد کی شہادت کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فضاء سوگوار رہی ،کوئٹہ ،سبی ،مستونگ ودیگر علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی ،سانحہ مستونگ کیخلاف سبی ،کوئٹہ اور مستونگ میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ،دریں اثناء کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ عاصم سلیم باجوہ اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم،آئی جی پولیس بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان کی ساراوان ہاؤس آمد ،نوابزادہ سراج رئیسانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے تعزیت کی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم ،آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ ،چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر ساراوان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے انکے بھائی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی مستونگ میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان سے تعزیت کی ۔